وزیر اعظم کے ہاتھوں ایم پی ماڈل ویلیج اسکیم کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-12

وزیر اعظم کے ہاتھوں ایم پی ماڈل ویلیج اسکیم کا آغاز

نئی د ہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان کے دیہی علاقوں کو ترقی دینے کے مقصد سے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک پر عزم اسکیم شروع کی جس کے تحت انہوں نے تقریباً800ارکان پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ2019تک کم از کم تین مواضعات میں مادی و ادارہ جاتی انفراسٹرکچر کو فروغ دیں ۔ مودی نے یوم آزادی تقریر میں سانسد آدرش گرام یوجنا(ایم پی ماڈل ویلج اسکیم) کا اعلان کیا تھا جس کے تحت کوئی بھی رکن پارلیمنٹ کسی بھی موضع کا انتخاب کرنے کے لئے آزاد ہوگا لیکن یہ اس کا اپنا یا اس کے سسرالی رشتہ داروں کا موضع نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پارلیمانی حلقہ اتر پردیش کے ضلع وارانسی کے ایک موضع کاانتخاب کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر تمام ارکان پارلیمنٹ تین، تین مواضعات کو اپنی زیر سرپرستی لے لیں تو2019تک2500دیہاتوں کوترقی ملے گی ۔ وزیر اعظم نے اسکیم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصور کیا گیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی کوششوں سے2016تک کم از کم ایک موضع کو ترقی حاصل ہوگی۔ اس تجربہ سے تیار ہونے والے ماڈل کی بنیاد پر ہر رکن پارلیمنٹ2019تک مزید دو مواضعات کو ترقی دے گا اور ہر سال ایک موضع کو ترقی دی جائے گی ۔
مودی نے کہا کہ ہمارے تقریباً800ارکان پارلیمنٹ ہیں ۔ اگر ہم2019سے پہلے، تین تین مواضعات کو ترقی دیں تو ہم تقریباً2500مواضعات کو ترقی یافتہ بناسکیں گے ۔ اگر اس اسکیم کی روشنی میں ریاستیں بھی ارکان اسمبلی کے لئے ایسی ہی اسکیم تیار کریں تو مزید6تا7ہزار مواضعات کو ترقی دی جاسکتی ہے ۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہا گر ایک بلاک میں ایک موضع کو ترقی دی جاتی ہے تو امکان ہے کہ اس کے دوسرے مواضعات پر بھی اثرات مرتب ہوں گے اور وہاں بھی ترقی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک دہلی،لکھنو، گاندھی نگر میں کوئی اسکیم تیار کی جاتی تھی اور پھر اسے ہر جگہ نافذ کرنے کی کوشش کی جاتی تھی، لیکن آدرش گرام اسکیم کے تحت ہم چاہتے ہیں کہ سربراہی پر مبنی ماڈل کے بجائے طلب پر مبنی ماڈل تیار کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ماحول تیار کیاجاناچاہئے جہاں ہر شخص کو اپنے گاؤں پر فخر ہو۔

PM Modi launch MP model village scheme

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں