مسئلہ کشمیر پاکستان اقوام متحدہ کی مداخلت کا خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-13

مسئلہ کشمیر پاکستان اقوام متحدہ کی مداخلت کا خواہاں

اسلام آباد
یو این آئی
سرحد پر کشیدگی میں اضافہ کے لئے ہندوستان کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کا مطالبہ کیا ہے ۔ سکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کیمون کے نام مکتوب میں پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر خارجی امور سرتاج عزیز نے ہندوستان پر پاکستان سے باہمی بات چیت کی خواہش کے برعکس پالیسی پر عمل پیرا ہونے کا بھی الزام عائد کیا ۔ اس سلسلہ میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان نے یکطرفہ اور کسی قابل قبول وجہ کے بغیر متعمدین خارجہ سطح کی بات چیت منسوخ کردی۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ حقیقی خطہ قبضہ اور بین الاقوامی سرحد پر صورتحال گزشتہ چند ہفتوں میں’’جنگ بندی معاہدوں کی دانستہ و اشتعال انگیز خلاف ورزیوں‘‘ کے باعث کشیدہ ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈہ میں عرصۂ دراز سے زیر التواء ’’تنازعہ‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی دہوں سے پاکستان/اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برداری کو یاددہانی کراتا رہا ہے کہ وہ خطہ میں دیر پا امن اور سلامتی کے مفاد میں اپنا وعدہ پورا کریں ۔

Pakistan seeks UN intervention on Kashmir plebiscite

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں