مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی فوج سب سے زیادہ طاقتور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-30

مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی فوج سب سے زیادہ طاقتور

یروشلم
آئی اے این ایس
مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی فوج سب سے زیاہ طاقتور ہے ۔ بزنس انسائیڈر کی جانب سے کیے گئے ایک مطالعہ کے حوالے سے میڈیا نے یہ بات کہی۔ نیویارک کے بزنس اینڈ ٹیکنالوجی نیوز ویب سائٹ نے مشر ق وسطیٰ کی 15طاقتور ترین افواج کی درجہ بندی کی ہے۔ ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق یہ مطالعہ ان افواج کی کارروائیاں کرنے کی صلاحیتوں اور ہارڈویر ، ماہرین کے ساتھ انٹر ویز کی آزادانہ تحقیق پر مبنی ہے ۔ منگل کو جاری کردہ اس مطالعہ میں انکشاف کیا گیا کہ کس طرح خطہ کی شورش زدہ جغرافیائی سیاسی حقیقت کا اثر ان ممالک کی فوجی شجاعت پر پڑ رہا ہے ۔ خاص طور پر شام میں خانہ جنگی جو کہ سعودی عرب کی زیر قیادت سنی فورسز ، اور ایران کی زیر قیادت شیعہ طاقتوں کے درمیان اقتدار کی جدو جہد ہے ، علاوہ ازیں حالیہ برسوں میں عرب دارالحکومتوں میں ہونیو الی سماجی بیداری ہے ۔ مطالعہ میں کہا گیا کہ اسرائیل کے پاس خلائی اثاثے ہیں، عصری جنگجو طیارے ہیںِ ہائی ٹیک مسلح ڈرونز اور جوہری ہتھیار ہیں ۔
اسرائیل کے پاس جنگ کے لئے ہمیشہ تیار خطے کی سب سے طاقتور افواج بھی ہیں۔ یہا یسی فورس ہے جو2006سے کئی بڑی جنگیں لڑ چکی ہیں اور اسے کرہ ارض کی چند انتہائی دشوار ترین سرحدوں کی حفاظت کرنے کا تجربہ ہے ۔ مطالعہ کہتا ہے کہ درجہ بندی میں بیرونی طاقتوں کی مدد کو ملحوظ نہیں رکھا گیا ہے ۔ البتہ اسرائیل کے امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات اور توانائی سے بھرپور مقامی دفاعی صنعت نے اسے خطہ کی تمام افواج پر معیاری برتری دلائی ہے ۔ اسرائیل کی فضائیہ جس کے پاس کئی محاذوں پر لڑنے کا ریکارڈ ہے ، کاتر بیتی معیار کافی بلند ہے ۔ اس درجہ بندی میں سعودی عرب اور ترکی کو خطہ کی دوسری اور تیسری سب سے طاقتور افواج قرار دیا گیا جس کے بعد متحدہ عرب امارات ، ایران، مصر ، شام ، اردن ، عمان ، کویت قطر، بحرین، عراق ،لبنان اور یمن کا نمبر آتا ہے ۔

Israel's Military Ranked As Most Powerful in Middle East

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں