داعش کے خلاف شامی باغی براہ ترکی کوبانی میں داخل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-30

داعش کے خلاف شامی باغی براہ ترکی کوبانی میں داخل

دمشق
آئی اے این ایس
ترکی کی سرحد پار کرکے تقریباً50شامی اپوزیشن جنگجو کردوں کی گھنی آبادی کے حامل شہر کو بانی میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ سیرین آبزرویٹری فارہیومن رائٹس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کوبانی میں ان کے داخلہ کا مقصد داعش دہشت گردوں سے مقابلہ ہے۔ ژنہوا نیوز ایجنسی سیرین آبزرویٹری کے حوالہ سے بتایا کہ ان جنگجوؤں کا تعلق شامی اپوزیشن گروہوں سے ہے جو ترکی کوکوبانی سے علیحدہ کرنے والی سرحد کو پارکر کے کردوں کی آبادی کے حامل علاقہ میں داخل ہوگئے ۔ یہ بات تاہم فوری طور پر واضح نہ ہوسکی کہ کوبانی میں کرد جنگجوؤں نے شامی لڑاکوں کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت کیوں اور کیسے دیدی جب کہ کرد قائدین نے رواں ہفتہ کے اوائل میں اس کی تجویز مسترد کردی تھی ۔ جائزہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ اس معاہدہ کا ایک حصہ ہے جس کے تحت انقرہ نے عراقی کرد پیش مرگہ جنگجوؤں کو ترکی کے راستہ عین العرب( کوبانی)میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے اتفاق کرلیا تھا۔ داعش نے15ستمبر کو ، کوبانی کے شہر پر مکمل قبضہ کے ارادہ سے ترکی کے سرحد سے متصل علاقہ میں شدید کارروائیاں کی تھیں اور لڑائی میں اپنی پوری طاقت جھونک دی تھی ۔ اس پر تشدد کارروائی کا مقصد اپنے زیر قبضہ علاقہ کے خود معلنہ دارلحکومت الرقع کو عین العرب سے مربوط کرنا تھا اور اس طرح اپنے علاقوں کی ترکی تک توسیع تھی ۔ یہاں یہ تذکرہ بے محل نہ ہوگا کہ داعش نے شہر کے ارد گرد کے تقریباً300مواضعات پر قبضہ کر رکھا ہے اور ساتھ ہی آس پاس کی آبادیوں کو خوفزدہ کررکھا ہے جس کے سبب ایک لاکھ60ہزار مقامی باشندے پڑوسی ملک ترکی میں پناہ گزیں ہونے پر مجبور ہوئے ۔ دریں اثناء سانا نیوز ایجنسی نے اطلاع دی کہ شامی افواج نے مشرقی صوبہ ویر الزور میں ایک ڈرون طیارہ کو مار گرایا ۔ نیوز ایجنسی نے فوجی ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ دیر الزور کے المقابر علاقہ پر گردش کرنے والے ڈرون طیارہ کو مار گرایا گیا ۔
اطلاع تفصیلات بتانے سے گریز کیاگیا لہذا یہ معلوم نہ ہوسکا کہ طیارہ کس کی جانب سے شہر پر گردش کے لئے روانہ کیا گیا تھا اور اس کی شناخت سے متعلق بھی کوئی اطلاع فراہم نہیں کی گئی ۔اس کے ساتھ ہی حکومت نواز شام ایف ایم ریڈیو نے بتایا کہ شامی افواج نے ایک ہموی کار کو تباہ کردیا جسے دہشت گرد گروپ نے داعش کا ایک رکن ڈرائیوکررہا تھا ۔ اطلاع کے مطابق گاڑی دیر الزور میں ایک فوجی چیک پوائنٹ کی جانب سفر کررہا تھا ۔ دریں اثناء سیرین آبزرویٹری نے بتایا کہ کرد آبادیوں کے حامل شہر کوبانی میں اس کے30جنگجوؤں سے ربط کا سلسلہ منقطع ہوگیا ہے۔ داعش نے آج صبح سے گولہ باری کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور23گولے برسا چکی ہے ۔

Syrian rebels enter Kobani from Turkey with peshmerga troops en route

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں