داعش عالمی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-05

داعش عالمی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ

برلن
پی ٹی آئی
جرمن چانسلر انجیلا مرکیل نے داعش کو عالمی سیکوریٹی کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے دنیا کے تمام ممالک سے جہادی تنظیم کے خلاف لڑائی میں شرکت کی درخواست کی ۔ ملک کے دوبارہ اتحاد کی24ویں سالگرہ کے موقع پر ہینغر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داعش کی دہشت گردی کے خلاف اتحاد سارے عالم کے علاوہ جرمنی کے مفادات میں بھی شامل ہے کیونکہ جہاد ی اب ہمارے لئے بھی خطرہ بنتے جارہے ہیں ۔ تقریب میں صدر جواشم گاک ، پیش رو کرسچین وولف ، صدر بنڈاسٹیگ ، ناربرٹ لامرٹ ، سابق چانسلر سر ہرد شرودر کے علاوہ کابینی وزراء اور ریاستی حکومتوں کے نمائندے بھی شریک تھے۔ مرکیل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک دہشت گرد تنظیم کی وحشیانہ پیشرفت ہمارے لئے باعث تشویش اور پریشانی کا سبب ہے لہذا عالمی برداری ایسے نازک حالات میں اس کے خلاف لڑائی کے حوالہ سے متحد ہونا ضروری ہے ۔ سب سے بڑی مصیبت یہ ہے کہ نہ صرف جرمنی بلکہ دنیا بھر کی نوجوان نسل کے ارکان کے لئے تنظیم دلکشی کا مرکز بنتی جارہی ہے ۔
یہاں یہ تذکرہ ضروری ہوگا کہ جرمنی، داعش کے خلاف اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں مصروف ہوگیا ہے اور اس نے شمالی عراق میں گردوپیش مرگہ کو ہتھیاروں کی سربراہی کے علاوہ تربیت کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے ۔ شمالی عراق میں کردپیش مرگ ، داعش سے پرزور مقابلہ کررہے ہیں ۔ چانسلر نے کہا کہ بعض ممالک اتحاد میں شریک ہوکر داعش کے خلاف مقابلہ سے گریز کررہے ہیں اور وہ اس وہم میں مبتلا ہیں کہ سنگین مسئلہ ایک دن خود بخود حل ہوجائے گا ۔ وہ اس بات سے بے خبر ہیں کہ ایسا کبھی نہ ہوسکے گا ۔ داعش سے مقابلہ صرف امریکہ اور عرب ممالک کی ذ مہ داری نہیں ہم دنیا کے تمام ممالک سے داعش کے خلاف لڑائی میں متحد ہوجانے کی اپیل کرتے ہیں۔ انجیلا مرکل نے ساتھ ہی سابق مشرقی جرمنی کے عوام کو خراج تحسین و عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پر امن تحریک انقلاب اور جرمن ڈیمو کریٹک ریپبلک کے ارکان کے جانب سے حوصلہ و ہمت کی نمائش اور اصلاحات کے لئے دباؤ کے بغیر دیوار برلن کا انہدام ناممکن تھا۔

Isis biggest threat to global security

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں