اقطاع عالم کے مسلمانوں اور حاجیوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-05

اقطاع عالم کے مسلمانوں اور حاجیوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد - اوباما

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی صدربارک اوباما نے اقطا ع عالم میں آباد مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے عازمین کو بھی حج کی سعادت نصیب ہونے پر بھی خصوصی مبارکباد دی ۔ اوباما نے کہا کہ ہمارے مسلم پڑوسی اور احباب جشن عید منانے جمع ہورہے ہیں ۔ دنیا میں مسلمانوں کے سب سے بڑے اور متنوع اجتماع میں امریکی مسلمان بھی شریک ہیں ۔ حج وہ فریضہ ہے جس کی ادائیگی میں اقطاع عالم سے سنی اور شیعہ مسلمان شانہ بشانہ اور قدم بہ قدم ساتھ ہوتے ہیں ۔ اوباما نے مزید وضاحت کی کہ حج بیت اللہ اس بات کی علامت ہے کہ ہم سب بلا تفریق قبیلہ، مسلک ، مذہب، جنس وار عمر اور ان سے ماوران انسان اور صرف انسان ہیں ۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر غربا اور یتیموں اور ضرورتمندوں کی حاجت روائی اور ان میں اجناس و رقومات کی تقسیم ایک روایت رہی ہے ۔ جس کے حوالہ سے اوباما نے کہا کہ بیماروں، فاقہ کشوں ، مظلوموں اور جنگ زدہ افراد سے متعلق ان کی خدمات مشترکہ ابراہیمی عقیدہ کی شراکت داری کی زندہ مثال ہیں۔ ایسی تمام خدمات و قاراور انصاف کے ساتھ مشترکہ امن کے لئے یکجہتی کی دعوت دیتے ہیں ۔ ہم سارے عالم کے مسلمانوں کو امریکی عوام کی جانب سے تعطیل کے اس موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ خداوند کریم حاجیوں کی جانب سے دنیا میں قیام امن اور اس کی خواہش میں جینے اور مرنے والے تمام مذاہب و عقائد کے امن پسندوں کی دعائیں قبول فرمائے، آمین اورعید مبارک ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ امریکہ اور اس کے پڑوسی ملک کناڈا کے علاوہ یوروپی و عرب ممالک میں عیدالاضحیٰ کا جشن منایاجارہا ہے ۔ ہندوستان اور بر صغیر ہند میں عیدالاضحیٰ پیر کو منائی جائے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں