پاکستان کو پولیو کے صفایا میں مدد کے لیے ہندوستان کی پیشکش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-25

پاکستان کو پولیو کے صفایا میں مدد کے لیے ہندوستان کی پیشکش

نئی دہلی
یو این آئی
ہندوستان نے پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمہ کے لئے اس ملک کو مدد کی پیشکش کی ہے ۔ مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے عالمی پولیو کے موقع پر یہ پیشکش کی۔ ہندو ستان کو پولیو سے پاک قرار دئیے جانے کے بعد اس نے پہلی مرتبہ ایسی پیشکش کی ہے ۔ دوسری طرف پاکستان میں آج بھی دنیا کے85فیصد پولیو کے کیس پائے جاتے ہیں اور یہ چیز پڑوسی ملک ہندوستان کے لئے باعث تشویش ہے ۔ ہرش وردھن نے عالمی یوم پولیو کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہ ایک قومی ایمر جنسی ایکشن پلان2014عمل آوری کی جائے گی، کہا کہ میں نے اس منصوبہ کا مطالعہ کیا ہے اور اس کی اسکرپٹ بہترین ہے ۔ پاکستان نے بنیادی سطح پر مانیٹرنگ سیلس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہی حکمت عملی ہندوستان میں بے حد کامیاب ہوئی تھی۔ ہرش وردھن نے اس بیماری کے خلاف جدو جہد شروع کرنے کے اپنے ذاتی تجربہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ مخصوص ماڈل(دہلی ماڈل) پاکستان کی مخالف پولیو مہم میں کار آمد ثابت ہوگا ۔ جب تک سماج کے تمام افراد اس بیماری کے خلاف جدو جہد میں شامل نہ ہوں پولیو کا مکمل صفایا ناممکن ہے ۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی تنظیموں بشمول عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) یونیسیف ، روٹری انٹر نیشنل اور یونائیٹیڈ اسٹیٹ سنٹر فارڈزیز کنٹرول نے پولیو کے خلاف جدو جہد کی ہندوستانی تحریک کے ماڈل کی ستائش کی ہے ۔ جو1994میں اس وقت تیار کیا گیا تھا جب ہرش وردھن دہلی کے وزیر صحت تھے ۔

India offered Pakistan full cooperation for eradicating polio from its soil

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں