سلامتی کونسل پر انسداد دہشت گردی قرار داد کے نفاذ کی ذمہ داری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-25

سلامتی کونسل پر انسداد دہشت گردی قرار داد کے نفاذ کی ذمہ داری

اقوام متحدہ
آئی اے این ایس
اقوام متحدہ میں ہندوستانی سفیر اشوک کمار مکرجی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ وہ تشدد اور تباہی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے انسداد دہشت گردی سے متعلق اپنی قرار داد وں کو کسی استثنیٰ کے بغیر نافذ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو اپنے چارٹر کے تحت سنجیدگی سے اور شفاف انداز میں اقدامات کرنا چاہئے ۔ سلامتی کونسل کو اپنے رکن ممالک کے لئے اس بات کو لازمی قرار دینا چاہئے کہ وہ مقررہ مدت میں یہ رپورٹ پیش کریں کہ انسداد دہشت گردی قرار دادوں کو کس طرح نافذ کیاگیا ہے ۔ اشوک کمار مکرجی نے تجویز پیش کی کہ سلامتی کونسل شروعات کے طور پر گزشتہ ماہ منظور انسداد دہشت گردی قرار داد پر بین الاقوامی تعاون کے لئے اپنے اندازے پیش کرے ۔ اس قرار داد کی ایک دفعہ میں رکن ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دہشت گردی اور بیرونی جنگجوؤں کے مالی تعاون یا مدد کے سلسلہ میں فوجداری تحقیقات یا کارروائیوں میں مدد کرے ۔

India asks UNSC to enforce resolutions on countering terrorism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں