بنگلہ دیش میں دھماکوں کے لئے مغربی بنگال میں بموں کی تیاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-25

بنگلہ دیش میں دھماکوں کے لئے مغربی بنگال میں بموں کی تیاری

نئی دہلی
پی ٹی آئی
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے آج کہا ہے کہ بردوان دھماکہ کیس میں گرفتار ملزمین اور ان کے ساتھی بنگلہ دیش کے دہشت گرد گروپ جماعت المجاہدین سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ اس ملک میں ممکنہ حملوں کے لئے یہاں بم تیار کررہے ہیں ۔ این آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بردوان ضلع کھگرا گڑھ کے ایک مکان میں ہوئے بم دھماکہ سے متعلق مقدمہ کی تحقیقات کاابتدائی مرحلہ مکمل ہوگیا ہے ۔ جس میں یہ اشارہ ملا ہے کہ بنگلہ دیش کے جے ایم بی کا کیڈر اس میں ملوث ہے۔ دھماکہ میں شکیل احمد اور سون منڈل عرف سبحان نامی دو افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ تیاری کے دوران ایک بم پھٹ گیا تھا ۔ ایک شخص عبدالحکیم حسن بھی اس دھماکہ میں زخمی ہوا جسے بعد میں دیگر وہ خواتین کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا جن میں سے ایک مرحوم شکیل احمد کی بیوہ ہے ۔ این آئی اے کے سربراہ شرد کمار نے آج بردوان کا دورہ کیا اور دھماکہ کے مقام کا معائنہ کیا۔ انہوں ںے وہاں نصف گھنٹہ گزرا بعد میں وہا یک اور قریبی مکان میں بھی گئے جہاں سے40بم ملے تھے ۔ این آئی اے کے سربراہ نے اس مکان کا بھی معائنہ کیا جسے شکیل نے کرایہ پر حاصل کیا تھا ۔ وہ یہاں ’’برقع گھر‘‘ کے نام سے ایک دکان چلاتا تھا ۔
اسی دوران آسام کے بارپیٹا ضلع میں گرفتار 6افراد کو جن پر بردوان میں دو اکتوبر کو ہوئے دھماکہ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا تھا ۔ آج عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے ۔ 11اکتوبر کو ان 6افراد کو اس لئے گرفتار کیا گیا کہ دھماکہ میں مرنے والے شکیل احمد نے ان میں سے کسی کو فون کیا تھا ۔ دریں اثناء قومی سلامتی مشیر اجیت دوول امکان ہے کہ بردوان شہر کا دورہ کریں گے جہاں د و اکتوبر کو دھماکہ ہوا تھا۔ امکان ہے کہ دورہ پر آنے سے پہلے وہ این آئی اے کے ڈائرکٹر جنرل شرد کمار سے اس معاملہ پر تبادلہ خیال کریں گے جو آج یہاں کا دورہ کرچکے ہیں ۔

burdwan bombs made by terror group jamaat-ul-mujahideen meant for bangladesh, says nia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں