ہد ہد کے بعد نیلوفر کا خطرہ - بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان گجرات کی سمت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-27

ہد ہد کے بعد نیلوفر کا خطرہ - بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان گجرات کی سمت

احمد آباد
پی ٹی آئی
گجرات کا ریاستی نظم و نسق بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان نیلوفر کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں اور امکان ہے کہ ریاستی ساحل کی جانب بڑھے گا ۔ گجرات کے میٹرو لوجیکل ڈپارٹمنٹ نے آج یہ بات بتائی۔ محکمہ موسمیات نے آج ایک وارننگ جاری کرتے ہوئے بندرگاہ کے حکام سے کہا کہ وہ خطرے کے سگنل لہرائیں ۔ میٹرو لوجیکل ڈپارٹمنٹ کی وارننگ میں کہا گیا کہ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بن رہا ہے ۔ ابتداء میں وہ آئندہ48گھنٹوں کے درمیان شمال۔ شمال مغربی سمت بڑھے گا احمد آباد میٹرو لوجیکل سینٹر کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ48گھنٹوں کے بعد ہی طوفان کی صحیح صورتحال کے بارے میں بتایاجاسکتا ہے ۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر احمد آباد میٹرو لوجیکل سنٹر منور ما موہنتی نے بتایا کہ فی الحال سمندری طوفان بحیرہ عرب کے سمندر کے مغربی وسطی اور متصل جنوب مغربی علاقہ میں مرکوز ہے ،۔ اس کی صحیح صورتحال گجرات کے ساحل پر اس کے اثرات کے بارے میں اسی وقت اندازہ لگایا جاسکے گا جب وہ اپنے موجودہ محل وقوع سے آگے بڑھے گا اور اس بات کا پتہ لگانے کے لئے48گھنٹے درکار ہیں ۔، اگر وہ گجرات کے ساحل کی سمت بڑھتا ہے تو اس سے موسمیاتی تبدیلیاں مثلاً بارش اور تیز ہوائیں ہوں گی لیکن فی الحال کچھ کہنا مشکل ہے ۔ طوفان نیلوفر کے ساحل گجرات سے ٹکرانے کے امکان کے پیش نظر کچھ کے ضلع کلکٹر نے مختلف حکام کو مشاورتی نوٹ جاری کرتے ہوئے تمام سب ڈویژنل مجسٹریٹس اور دوسرے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ کنٹرول رومس قائم کریں ۔
ضلع کلکٹر مہیدر پٹیل نے کاندھلہ پورٹ ٹرسٹ ، میری ٹائم بورڈ اور محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے علاوہ تمام ساحلی دیہاتوں کے سرپنچوں اور دوسروں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے ۔ کنٹرول رومس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ریاست کے ساحلی علاقہ میں حکام کو ہر3گھنٹوں میں چوکس کریں گے ۔ گجرات کے ریلیف کمشنر ڈی این پانڈے نے کہا کہ صورتحال پر نظر رکھی جارہی ہے ۔ نیلوفر فارسی زبان کا ایک لفظ ہے جس کے معنی کنول کے پھول کے ہیں، یہ نام پاکستان کا تجویز کردہ ہے ۔ نیلو فر طوفان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب کہ ابھی آندھرا پردیش کی حکومت طوفان ہدہد کی تباہ کاریوں سے نمٹ رہی ہے ۔

Cyclone Nilofar over Arabian Sea may head towards India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں