ہند ویتنام تعلقات کو مضبوط بنانے کے اقدامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-27

ہند ویتنام تعلقات کو مضبوط بنانے کے اقدامات

نئی دہلی
یو این آئی
ویتنام کے وزیر اعظم نوین ٹاون ڈنگ کل دو روزہ دورہ پر ہندوستان آرہے ہیں ،۔ اس دورہ میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے نتائج پر بات چیت متوقع ہے ۔ ہندوستان اور ویتنام کے درمیان پہلے سے ہی دفاعی اور سیکوریٹی معاملات میں قریبی تعلقات ہیں، اس سلسلہ میں مزید پیشرفت ناگزیر ہے ۔ ویتنام کے وزیر اعظم کا یہ دورہ صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی کے دورہ ویتنام کے ایک ماہ بعد عمل میں آرہا ہے ۔ ڈنگ اپنے دورہ کا آغاز بہار کے بودھ گیا سے شروع کریں گے ۔ اس کے بعد وہ چیف منسٹر بہار جتن رام مانجھی سے بھی ملاقات کریں گے ۔ اسی دوران وہ نئی دہلی کے لئے روانہ ہوں گے ۔ ان کا راشٹر پتی بھون میں استقبال کیاجائے گا۔ ڈنگ اپنے وفد کے ہمراہ نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستانی وفد سے ملاقات کریں گے ۔ ویتنامی وزیر اعظم نئی دہلی میں صدر جمہوریہ ہند اور نائب صدر جمہوریہ ہند سے بھی ملاقات کریں گے ۔، گزشتہ سال ویتنام کے طاقتور قائد اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری نویون پھوٹرانگ نے نئی دہلی کا دورہ کیا تھا جب کہ اسی سال ماہ اگست میں وزیر خارجہ سشما سوراج ویتنام گئی تھیں ۔ اس کے ایک ماہ بعد صدر جمہوریہ ہند نے ویتنام کا دورہ کیا تھا ۔ ڈنگ کے2007ء میں دورہ نئی دہلی کے موقع پر ہی ہنودستان اور ویتنام کے درمیان دفاعی حکمت عملی پر مبنی پارٹنر شپ قائم ہے ۔ ویتنام ہندوستان سے بڑے پیمانہ پر معاشی تعلقات کا خواہاں ہے جس پر دونوں ممالک کے دورہ کنندہ قائدین نے بات چیت کی تھی۔ ویتنام کی جانب سے ہندوستان سے چند دفاعی آلات کی خریدی کے معاملہ پر مذاکرات کے آگے بڑھنے کی توقع ہے جسے نئی دہلی نے صدر جمہوریہ ہند کے دورہ کے موقع پر ایک ملین ڈالر کے ہتھیار قرض پر دینے کی بات چیت کی تھی ۔
ویتنام کے وزیر اعظم کے ہمراہ ایک بڑا تجارتی وفد بھی آیا ہے ۔ ویتنا م چاہتا ہے کہ اس کے ہاں ہندوستان کے ترقی یافتہ شعبوں جیسے برقی پیداوار ، انفراسٹر کچر کی تعمیر ، آئی ٹی ، ایگرو پراڈکٹس جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے ۔ دوسری طرف ہندوستان ویتنام کو مشنری ، صنعتوں کے لئے خام اشیاء اور غذائی پیداوار میں استعمال شدنی آلات برآمد کرنا چاہتا ہے ۔ ڈنگ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا ایک سلسلہ ہے ۔ ملاقاتوں کا یہ سلسلہ صدر جمہوریہ ہند نے2008ء میں شروع کیا تھا ۔ نائب صدر جمہوریہ نے 2013ء میں وزیر اعظم نے2010ء میں اسپیکر لوک سبھا نے2001ء میں اور نائب صدر جمہوریہ نے2009ء میں دوروں سے جاری ہے ۔ مختلف شعبوں میں ہندوستانی کمپنیوں نے ویتنام میں تقریباً ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ جس میں آئی ٹی ، معدنیات اور تیل و گیاس کی تلاش کے شعبہ شامل ہیں ۔

Measures to strengthen Indo-Vietnam relations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں