مالی خسارہ ختم کرنے بی جے پی حکومت کے کفایتی اقدامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-31

مالی خسارہ ختم کرنے بی جے پی حکومت کے کفایتی اقدامات

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مالی خسارہ کو قابو کرنے اور غیر منصوبہ جاتی اخراجات کو10فیصد تک کم کرنے کے لئے حکومت نے آج سرکاری عہدیداروں کے بیرونی سفر کے دوران فرسٹ کلاس کے فضائی سفر پر پابندی عائد کردی ۔ عہدیداروں کو سخت ضرورت کے تحت ہی ویڈیو کانفرنس کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ حکومت کے ان اقدامات کا مقصد سال2014-15ء کے دوران مالی خسارہ کو فی کس آمدنی میں4.1فیصد کمی کرنا ہے۔ مرکزی وزارت فینانس نے فائیو اسٹار ہوٹلوں مین سرکاری میٹنگوں کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کردی ۔ اس کے علاوہ نئے تقررات کی منجمد کرنا ، مخلوعہ جائیدادوں کو ایک سال تک پر نہ کرنا اور فرسٹ کلاس کی فضائی سفر پر روک لگانے کا حکم دیا۔و زارت فینانس کے میمورنڈم میں بتایا گیا کہ اس کے علاوہ عہدیداروں کو مختلف درجوں میں سفر کا مشورہ دیا گیا ہے جب کہ عہدیداروں کو ان کے سیناریٹی کی بنیادپر فضائی سفر کو بجٹ کو نظر میں رکھتے ہوئے سفر کرنے کی اجزت دی گئی ہے تاہم فرسٹ کلاس زمرہ میں کسی بھی سفر پر امتناع رہے گا ۔ وزارت فینانس نے کہا کہ سرکار ی کام کاج کے لئے نئی گاڑیوں کی خریدی پر امتناع عائد کردیا گیا ہے تاہم اس امتناع سے فوج اور نیم فوجی دستوں کے آپریشن کے لئے گاڑیوں کی خریدی مستثنیٰ رہے گی ۔ اس طرح کے چند اقدامات حکومت کے کام کاج میں خلل ڈالے بغیر مالی ڈسپلن کی برقراری کے لئے کئے جارہے ہیں ۔ حکومت کے حالیہ مالی موقف کی تناظر میں اخراجات کو مقولیت پسند اور حاصل وسائل سے بہتر استفادہ بنانے کی ضرورت ہے۔ حکومت کی تجویز ہے کہ مالی خسارہ کو2016-17ء کے دوران سب سے زیادہ5.7فیصد تھا ۔ جب کہ یہ2011-12ء کے دوران سب سے زیادہ5.7فیصد تھا ، جب کہ یہ2011-12ء کے دوران4.8فیصد رہا اور سال2012-13ء کے دوران4.5ہوگیا، اس لئے سال 2013-14ء کے لئے اخراجات میں کمی کی جارہی ہے ۔مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا تھا کہ میرے سامنے جو ہدف ہے وہ چیلنج سے بھرپور اس لئے ہے کیونکہ ہمیں ملک کی ترقی کے لئے خصوصی طور پر پیداواری اور انفراسٹرکچر شعبہ میں نئی جان ڈالنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اصراف کے شکار ہونا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ خود ہمیں کرنا ہے ۔ وزیر فینانس نے کہا کہ سود کی ادائیگی قرض کی باز ادائیگی ، دفاع، تنخواہوں ، وظائف اور ریاستوں کو گرانٹس کو منصوبہ بندی اخراجات میں 10فیصد لازمی کٹوتی کو مستثنیٰ رکھا گیا ہے ۔ غیر منصوبہ بندی اخراجات کو جنہیں مالی خسارے کم کرنے کے زمرہ میں شامل کیاگیا ہے جاریہ مالی سے فنڈس کے تصرف سے روکا نہیں جائے گا ۔ مالی خسارے پر قابو پانے کے زمرہ میں خود مختار شعبہ جات بھی شامل رہیں گے ۔ اس کے لئے بجٹ میں فراہم کردہ رقومات کے علاوہ تازہ رقومات پر بات نہیں کی جائے گی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں