اقوام متحدہ کی معاشی و سماجی کونسل کے لئے ہندوستان دوبارہ منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-31

اقوام متحدہ کی معاشی و سماجی کونسل کے لئے ہندوستان دوبارہ منتخب

اقوام متحدہ
پی ٹی آئی
اقوام متحدہ کی معاشی و سماجی کونسل(ECOSOC) ہندوستان پھر ایک بار زبردست اکثریت سے منتخب ہوگیا ہے ۔ ایشیا۔ پیسفک ، گروپ میں ہندوستان نے سب سے زیادہ ووٹس حاصل کئے ۔193رکنی جنرل اسمبلی نے کل کونسل کے لئے18ارکان کا انتخاب کیا جن کی میعاد یکم جنوری2015سے 3سال کے لئے ہوگی ۔ ہندوستان، ایشیا پیسفک گروپ میں مقابلہ کررہا تھا ۔ اس گروپ میں انتخابات 3نشستوں کے لئے ہوئے ۔ ہندوستان کی میعاد، سال حال ختم ہورہی ہے اور وہ183ووٹ حاصل کرتے ہوئے دوبارہ منتخب ہوا ہے ۔ جاپان اور پاکستان دوسرے نمبر پر رہے جنہیں(181اور181) ووٹ حاصل ہوئے ۔ انتخابات میں نشست جیتنے کے لئے کسی ملک کو دو تہائی اکثریت یعنی124ووٹ حاصل کرنے ہوتے ہیں۔ ایک ہفتہ قبل ہی ہندوستان اقوام متحدہ کی47رکنی انسانی حقوق کونسل کے لئے منتخب ہوا ۔ اس کونسل کے لئے ہندوستان کی میعاد 2015تا2017ہوگی۔ ہندوستانی حقوق کونسل میں ہندوستان کی موجودہ میعاد31دسمبر2014کو ختم ہورہی ہے ۔ جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق کونسل کے انتخابات کے بعد سفیر برائے اقوام متحدہ اشوک مکرجی نے کہا ہے کہ انتخابی کامیابیوں کے ذریعہ ہندوستان نے ہمیشہ ہی یہ ثابت کردیا ہے کہ اقوام متحدہ کے خاندان میں اس کا موقف‘’’بہت بلند‘‘ ہے ۔ 18رکنی معاشی و سماجی کونسل کے دیگر رکن ممالک میں جو دوبارہ منتخب ہوئے ہیں، آسٹریا ، برکینا فاسو ، فرانس، جرمنی، یونان ، جاپان اور پرتگال شامل ہیں۔

India re-elected to UN Economic and Social Council

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں