وقف جائیدادوں کی ترقی کے لئے اسلامک ڈیولپمنٹ بنک جدہ کے فنڈس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-09

وقف جائیدادوں کی ترقی کے لئے اسلامک ڈیولپمنٹ بنک جدہ کے فنڈس


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-sep-09

اعتماد نیوز
مسلمانوں کی پسماندگی کا جائزہ لینے والی سچر کمیٹی نے اوقافی جائیدادوں کو ترقی دینے اور اس سے ہونے والی آمدنی مسلمانوں پر خرچ کرنے کی تجاویز پیش کیں، لیکن اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے ۔ سنٹرل وقف کونسل کی جانب سے اوقافی جائیدادوں کو ترقی دینے کے لئے محدود پیمانہ پر اقدامات کئے جاتے ہیں ۔ تاہم اسلامک ڈیولپمنٹ بینک جدہ نے اوقافی پراپرٹیز انوسمنٹ فنڈ( اے پی آئی ایف) کے ذریعہ نہ صرف رکن اسلامی ممالک بلکہ مسلمانوں کی کثیر آبادی والے غیر اسلامی ممالک میں بھی فنڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس خصوص میں ہندوستان بھی اس فنڈ کے ذریعہ اوقافی جائیدادوں کو ترقی دینے کے مختلف پراجکٹس کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ اوقافی جائیدادیں چاہے وہ متولی صاحبان کے زیر انتظام ہوں یا راست وقف کمیٹیوں یا وقف اداروں کے تحت ہوں ان کے لئے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک کے وقف سے متعلق سرمایہ کاری فنڈ جاری کیاجائے گا ۔ بینک نے تین مختلف زمروں میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس میں ایک زمرہ بلڈ آپریٹ اور ٹرانسفر(ڈی او ٹی) کا بھی ہے۔ بینک کی جانب سے سعودی عرب میں بن لادن گروپ اور ال کوثر گروپ کے اشتراک سے اوقافی جائیدادوں کو ترقی دینے کے لئے اقدامات شروع کئے گئے ہیں ۔ ملیشیا میں امانت ریہا برہات کے ساتھ اوقافی جائیدادوں کو ترقی دینے کے کام شروع کیا گیا ہے ۔ ہندوستان میں اوقافی جائیدادوں کی ترقی کے لئے مختلف ریاستوں سے امکانی رپورٹس طلب کی گئی ہیں ۔ حیدرآباد میں چار اوقاری جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور اس کے لئے ایک بلڈر و ڈیولپر پارٹنر کا انتخاب کیاگیا ہے ۔ اوقافی جائیدادوں کو اسلامک ڈیولپمنٹ بینک کے ذریعہ ترقی دینے کے خواہشمند بینک کے ویب سائٹ پرAPIFکے حوالہ سے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

آئی اے این ایس
ایک گنیش بھکت نے علیحدہ تلنگانہ کی تشکیل کا اپنا خواب پورا ہونے پر ایک مورتی کو11,116ناریل چڑھائے ۔ ناریل چڑھانے کا کام گیارہ دن پہلے ہی شروع کیا گیا تھا ۔ چندر شیکھر نے جو سرگرم تلنگانہ کارکن رہ چکا ہے ۔ علیحدہ تلنگانہ کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ اس نے خیرت آباد میں شہر کی سب سے بڑی گنیش مورتی پر آج آخری ناریل چڑھا کر اپنا نشانہ پورا کرلیا ۔ چندر شیکھر نے بتایا کہ اس نے قسم کھائی تھی کہ اگر علیحدہ تلنگانہ حقیقت بن جاتا ہے تو وہ گنیش مورتی پر بڑی تعداد میں ناریل چڑھائے گا ۔ چندر شیکھر کی درخواست پر تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے گیارہ دن قبل پہلا ناریل توڑا جب کہ اسی دن خیریت آباد کی گنیش مورتی کی تنصیب عمل میں لائی گئی تھی ۔ تب سے چندر شیکھر روز بڑی تعداد میں ناریل چڑھا رہا تھا ۔ آج آخری دن اس نے ماباقی600ناریل بھی چڑھادئیے ۔ خیریت آباد میں اس سال60فٹ بلند گنیش مورتی بٹھائی گئی ۔ یہ شہر کی سب سے بڑی مورتی ہوتی ہے ۔ منتظمین ہر سال اس کی بلندی میں اضافہ کرتے جاتے ہے ۔ اس سال مورتی کے ہاتھوں میں پانچ ہزار کلو گرام کا لدو بھی تیار کیا گیا۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں