مملکت فلسطین کے قیام کے لئے مصری اراضی کی پیشکش کی تردید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-09

مملکت فلسطین کے قیام کے لئے مصری اراضی کی پیشکش کی تردید

صدر مصر عبدالفتاح السیسی نے ایک نئی مملکت فلسطین کے قیام کے لئے فلسطینی اتھاریٹی کو جزیرہ نما سینائی کے تقریباً1600مربع کلو میٹر علاقہ کا پیشکش کیا ہے۔ یہ علاقہ اپنے سائز میں غزہ پٹی سے5گنا زیادہ ہے ۔ میڈیا اطلاعات میں یہ بات بتائی گئی ۔ اسی دوران اسرائیلی میڈیا میں شائع ان اطلاعات کو وزارت خارجہ مصر نے بعجلت مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ پہل دراصل ماضی میں معزول اسلام پسند صدر محمد مرسی نے کی تھی۔ السیسی نے بھی میڈیا کی اطلاعات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایک نئی مملکت کی تخلیق کے لئے فلسطینیوں کو سینائی کے حصے(علاقے) پیش کرنے کی مصر کی کوئی تجویز نہیں ہے ۔ مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی مینا نے السیسی کے حوالہ سے کہا ہے کہ’’کوئی بھی شخص ایسا نہیں کرسکتا ۔ (یعنی ایک مملکت فلسطین کے لئے جزیرہ نما سینائی کے علاقے چھوٹ نہیں سکتا)‘‘۔ اسرائیل کے فوجی ریڈیو نے کہا تھا کہ السیسی نے اپنی مبینہ تجویز میں جزیرہ نما سینائی کا 1600مربع کلو میٹر علاقہ کا پیشکش فلسطینی اتھاریٹی کے لیڈر محمود عباس کو کیا تھا۔ مبینہ منصوبوں کی اصطلاحوں کے تحت فلسطینی اتھاریٹی کو مغربی کنارہ میں فلسطینی قصبات اور مواضعات میں مکمل خود اختیاری دی جانے والی تھی۔ اس کے عوض محمود عباس سے خواہش کی گئی تھی کہ وہ اپنے اس مطالبہ سے دستبردار ہوجائیں کہ اسرائیل ماقبل1967سرحدات تک پیچھے ہٹ جائے ۔ میڈیا اطلاعات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مصر کی پہل کوامریکہ کی تائید بھی حاصل تھی۔ وزیر اعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو کو بھی مطلع کردیا گیا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ السیسی نے عباس سے اپنی ملاقات کے دوران کہا تھا کہ ’’آپ کی عمر اب80 برس ہوگئی ہے اگر آپ یہ تجویز قبول نہ کریں تو آپ کا جانشین یہ تجویز قبول کرلے گا ‘‘۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ غزہ50روزہ تصادم سے ہنوز سنبھل رہا ہے ۔ اس تصادم میں زائد از2100فلسطینی جاں بحق ہوئے اور66اسرائیلی سپاہی و نیز 7صہیونی سیویلینس ہلاک ہوئے ۔

Egypt, Palestine deny offer to give Palestinians Sinai land

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں