آسام اور میگھالیہ میں زبردست سیلاب - 10 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-23

آسام اور میگھالیہ میں زبردست سیلاب - 10 افراد ہلاک

گوہاٹی
پی ٹی آئی
ہندوستان کے شمال مشرقی علاقہ آسام اور میگھالیہ میں زبردست بارش کی وجہ سے10لوگوں کی موت واقع ہوگئی ہے ۔ ڈسٹرک ڈپٹی کمشنر رام سنگھ نے کہا کہ تقریباًسو دیہات اور ایک لاکھ سے زائد افراد اس سیلاب کی زد میں آگئے ہیں ۔ ایم ای ٹی ڈپارٹمنٹ نے انتباہ کیا ہے کہ اگلے24گھنٹے میں زبردست بارش ہونے کاامکان ہے ۔ جس سے نقصان میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔ کئی دیہات بشمول بول پورا، دبری، لاکھمپور وغیرہ اس سیلاب سے متاثر ہوچکے ہیں ۔ بی ایس ایف ، اور این ڈی آر ایف فوجی اہلکار ان علاقوں میں بچاؤ کاری کے کام میں لگے ہوئے ہیں۔مرکزی حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں جموں کشمیر، آسام اورمیگھالیہ میں رفاہی مراکز کھولے ہیں۔ وزارت داخلہ کے سکریٹری انل گو سوامی نے تمام مرکزی اداروں کو حکم دیا کہ وہ جموں و کشمیر ، آسام اور میگھالیہ کی بحالی کے لئے بھرپور تعاون کریں ۔ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کومیگھالیہ بھیجا گیا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امدا د کریں۔
ین ڈی آر ایف کی ٹیم کو گوہاٹی روانہ کیا گیا ہے ۔ آسام اور میگھالیہ کے عوام زبردست سیلاب کا سامنا کررہی ہے جہاں مستقل دودنوں سے لگاتار بارش ہورہی ہے ،۔ ادھر صبح سے موسلا دھار بارش کے سبب شہر گوہاٹی کے بیشتر حصے زیر آب ہونے سے عام زندگی درہم برہم ہوگئی اور انتظامیہ نے تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کاحکم جاری کیا۔ شہر کے درمیان سے گزرنے والی دریائے بھرالو کی سطح آب میں اضافہ ہونے سے انیل نگر ، ترون نگر ، قومی شاہراہ نمبر37اور جیا یس و جی این بی روڈس زیر آب ہوگئیں۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے سبب جب کہ کئی گاڑیاں پھنس گئیں ، بیشتر گاڑیوں کو بند کردینے سے دفاتر جانے والے افراد اور اسکول جانے والوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس صورتحال کے پیش نظر ضلع کامروپ جس میں گوہاٹی بھی شامل ہے کا انتظامیہ تمام سرکاری اور خانگی تعلیمی اداروں کو تعطیل کا اعلان کردیا ۔ انتظامیہ نے اپنے صحافتی بیان میں ہدایت جاری کی کہ طلباء کی مکانوں کو بحفاظت واپسی کا تیقن کیاجائے ۔

10 dead as floods wreak havoc in Assam and Meghalaya

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں