ریات تلنگانہ کے تمام تالابوں اور جھیلوں کا سروے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-23

ریات تلنگانہ کے تمام تالابوں اور جھیلوں کا سروے

حیدرآباد
یو این آئی
ریاست تلنگانہ کے تمام تالابوں اور جھیلوں کا سروے کیاجارہا ہے ۔ یہ سروے ریاست کے دس اضلاع میں جاری ہے ۔ سروے کے دوران ان تالابوں ، جھیلوں وغیرہ کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ اس سروے کا مقصد ان تالابوں اور جھیلوں کی حقیقی اراضی کی نشاندہی اور اس پر ناجائز قبضوں کو ہٹانے کے لئے اقدامات کرنا ہے۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے محکمہ چھوٹی آبپاشی کے عہدیداروں کو اس سروے کی ہدایت دی تھی جس کے بعد سروے کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں ۔ گزشتہ تین دنوں سے جاری سروے میں دو ہزار ملازمین نے حصہ لیا ۔ ان مقامات کو ترقی دینے کے اقدامات کا بھی احاطہ کرتے ہوئے حکومت کو عنقریب تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی ۔ اس سروے کے دوران پہلے دن9469،دوسرے دن16039اور تیسرے دن182تالابوں اور جھیلوں کی عہدیداروں نے تفصیلات حاصل کیں۔ حکومت نے چھوٹی آبپاشی کے محکمہ کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس 25ستمبر تک ملتوی کردیا ہے ۔ قبل ازیں یہ اجلاس22ستمبر کو ہونے والا تھا۔

Telangana Govt to hold Survey on Ponds

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں