گجرات کے عالم مہدی حسن کے خلاف دو مقدمات درج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-23

گجرات کے عالم مہدی حسن کے خلاف دو مقدمات درج

احمد آباد
یو این آئی
گجرا ت کے ایک عالم دین امام مہدی حسن کی مبینہ’’نفرت انگیز تقریر‘‘ پر ان کے خلاف کم از کم2مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ یہ عالم دین2011میں اس وقت اخبارات کی سرخیوں کی زینت بنے تھے جب انہوں نے اس وقت کے چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کو گول( نماز کی) ٹوپی کا پیشکش کیا تھا ۔ مہدی حسین ، ضلع کھیڑا کے عالم ہیں ۔ قانون تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے حال ہی میں ’’گربارقص‘‘ فیسٹیول سے متعلق اپنے بیانات میں اس رقص کو ’’ایسی شیطانی حرکات قرار دیا تھا جن میں شرابی اور زانی حصہ لیتے ہیں اور یہ لوگ، عریاں حرکات کرتے ہیں‘‘۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ رقص فیسٹیول نوراتری کے موقع پر منظم کیا جاتا ہے ۔ کھیڑا کے تسرا پولیس اسٹیشن کے عہدیدار، سپرنٹنڈنٹ پولیس سچن وچا نے مہدی حسین کے خلاف ایف آئی آر درج کئے جانے کی توثیق کی اور کہا کہ اس معاملہ کی تفصیلی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ ضلع بھاؤ نگر میں بھی ایسا ہی ایک مقدمہ ایک مقامی وکیل نے دائر کیا ہے۔ دریں اثناء وشوا ہندو پریشد( وی ایچ پی) کے ریاستی یونٹ نے امام مہدی حسین کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اور اس مسئلہ پر ریاست گیر احتجاج شروع کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ وی ایچ پی کے ریاستی جنرل سکریٹری رنچھوڈ بھرود نے کہا ہے کہ اگر مہدی حسین کو گرفتار نہیں کیا گیا تو اس تنظیم کے والینٹیرس عالم کو پولیس کے حوالہ کردیں گے ۔ بعض گوشوں سے اطلاع ملی ہے کہ عالم دین’’روپوش ‘‘ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے 2011میں یہاں ایک’’سدبھاؤنا‘‘(یاترا) کے دوران نریندر مودی کو گول ٹوپی پیش کی تھی ۔

Gujarat: VHP seeks Muslim cleric Maulana Mehdi Hasan's arrest for comments

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں