شام میں آئیل ریفائنریز پر امریکہ و عرب حلیفوں کے حملے - داعش کے 14 ارکان ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-26

شام میں آئیل ریفائنریز پر امریکہ و عرب حلیفوں کے حملے - داعش کے 14 ارکان ہلاک

واشنگٹن
آئی اے این ایس
امریکہ نے اپنے عرب حلیفوں کے ساتھ شام میں اسلامک اسٹیٹ گروپ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری رکھے اور عسکریت پسندوں کے زیر قبضۃ تیل ریفائنر یز کو تازہ حملوں کا نشانہ بنایا ۔ مشرقی وسطیٰ میں امریکی فوجی کارروائیوں کی انچارج امریکی سنٹرل کمانڈ نے چہار شنبہ کو کہا کہ یہ حملے جنگی طیاروں اور کروز میزائلز کے ذریعہ مشرقی شام میں آئی ایس کے زیر قبضہ علاقوں میں12ریفائنریز پر کیے گئے ۔ امریکہ اوراس کے چار عرب حلیفوں (سعودی عرب ، بحرین، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اردن) جنہیں قطر کی بھی فوجی مدد حاصل ہے ، نے منگل کو پہلی مرتبہ شام میں جہادی گروپ کے متعدد بنکرز پر بمباری کی تھی ۔ پیٹنگان کے ترجمان ریئر اڈ مرل جان کربی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹر ویو میں کہا کہ تازہ حملوں میں عرب حلیفوں بالخصوص یو اے ای اور سعودی عرب کے طیاروں کی تعداد امریکی طیارون سے زائد تھی ۔ سنٹرل کمانڈ نے کہا کہ تقریباً دو گھنٹوں تک جاری رہنے والے فضائی حملے ، میادن ، الحساکاہ، ابوکمال اور دیر الزر شہروں کے قرب میں کئے گئے ۔ سنٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ’’ہم اب بھی ریفائنریز پر کئے گئے حملوں کے اثرات کا اندازہ لگارہے ہیں لیکن ابتدائی اشارے کہتے ہیں کہ ہم کامیاب ہوئے ۔ امریکی انٹلی جنس کے مطابق ان ریفائنریز سے جہادی روزانہ500بیرل تیل کی فروخت کے ذریعہ روزانہ2ملین ڈالر کمارہے تھے حالانکہ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ رقم زیادہ ہوسکتی ہے ۔ تاوان اور لوٹے گئے مال کے علاوہ تیل کی فروخت آئی ایس کی آمدنی کا بڑا ذریعہ ہے ۔ رائٹر کے بموجب شام کے شمال مشرقی علامہ میں رات بھر جاری رہنے والے امریکی فضائی حملوں میں داعش کے کم از کم14ارکان ہلاک ہوگئے ۔ برطانیہ میں قائم سیرین آبزرویٹری فارہیومن رائٹس کے رامی عبدالرحمن نے بتایا کہ ان حملوں میں کم از کم5عام شہری بھی ہلاک ہوئے ۔ ایک امریکی عہدیدار نے اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شام کے مشرقی علاقہ میں داعش کے خلاف امریکہ زیر قیادت کارروائیوں کی تیسری شب ان کے زیر کنٹرول تیل ریفائنریز کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا جس کا مقصد مذہبی انتہا پسند تنظیم کی آمدنی اور فنڈ حاصل کرنے والے وسائل کو تباہ کرنا تھا ۔ امریکی افواج نے بتایا کہ فضائی حملے میاضین، سہاکہ اور ابوکمال کے اطراف تنصیبات کو نشانہ بنایاگیا۔ا مریکی حملوں کے ابتدائی مرحلوں میں شام۔ عراق سرحدوں پر داعش کی صلاحیتوں کا خاتمہ ہے ۔

U.S., Arab allies try to sap ISIS by pummeling oil refineries

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں