تاپس پال کے خلاف ایف آئی آر - سی آئی ڈی تحقیقات کا حکم برقرار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-26

تاپس پال کے خلاف ایف آئی آر - سی آئی ڈی تحقیقات کا حکم برقرار

کولکتہ
آئی اے این ایس
ممتا بنرجی حکومت کو ایک اور دھکا پہنچاتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ نے آج ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ تاپس پال کے ’’ہلاک کرو اور عصمت ریزی کرو‘‘ ریمارکس کے کلاف پ ولیس شکایت درج کرنے اور سی آئی ڈی تحقیقات کرانے کی ہدایت دی۔ جسٹس نشیتا مہاترے کی عدالت نے تاپس پال اور ریاستی حکومت کی اپیلوں کومسترد کرتے ہوئے جسٹس دیپانکردتا پر مشتمل واحد رکنی بنچ کے احکام کو برقرار رکھا ۔ انہوں نے اداکار سے سیاست داں بنے تاپس پال کے خلاف سی آئی ڈی تحقیقات کا حکم دیا۔ ضلع نادیا کے لوک سبھا حلقہ کرشنا نگر کے رکن پارلیمنٹ تاپس پال نے اپنے پارٹی کارکنوں کو مبینہ طور پر ہدایت دی تھی کہ وہ سی پی آئی کارکنوں کو ہلاک کریں اور ان کی خواتین کی عصمت ریزی کریں ۔ ان کے اس بیان کی دیڈیو کلپ منظر عام پر آنے کے بعد ملک بھر میں برہمی کی لہر دوڑ گئی تھی ۔ جسٹس گریش چندر گیتا اور جسٹس تایا برتا چکرورتی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے قبل ازیں منقسم فیصلہ دیاتھا ، جس کے بعد جسٹس مہاترے نے اپیلوں کی از سر نو سماعت کی ۔ جج نے بہر حال اس بات کی وضاحت کی کہ عدالت سی آئی ڈی تحقیقات کی نگرانی نہیں کرے گی ۔ انہوں نے فیصلہ کے اندرون تین یوم ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ۔

HC orders FIR against Pal; CID to probe case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں