اقوام متحدہ نے ایبولا سے نمٹنے کے لئے 38 لاکھ ڈالر کی رقم مختص کی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-12

اقوام متحدہ نے ایبولا سے نمٹنے کے لئے 38 لاکھ ڈالر کی رقم مختص کی

اقوام متحدہ کے امدادی امور کی سربراہ والیدی اموس نے ایبولا سے متاثر مغربی افریقی ممالک میں چلنے والی فضائی خدمات کے لئے ہنگامی فنڈ سے38لاکھ ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔ اموس نے کل بتایا کہ ایبولا کی وبا کی وجہ سے تجارتی پروازیں چونکہ کم ہوگئی ہیں اس وجہ سے طبی سازو سامان کی سپلائی اور ملازمین کی تعیناتی میں رکاوٹ آرہی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ گنی، لائبیریا، نائیجیریا اور سیئر الیون کے دور افتادہ علاقوں میں عالمی غذائی پروگرام کی جانب سے چلائے جانے والی اقوام متحدہ امدادی فضائی سروس کے لئے مرکزی ہنگامی کارروائی فنڈ سے38لاکھ ڈالر دیے جائیں گے ۔ اقوام متحدہ کے مطابق2006میں دنیا میں ہنگامی فنڈ ایبولا سے لڑنے کے لئے اب تک76لاکھ ڈالر کی مدد دے چکا ہے ۔

UN contributes $3.8 million to Ebola fight

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں