کیرالا میں تمام اسکولوں میں بیت الخلاء تعمیر کرنے کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-04

کیرالا میں تمام اسکولوں میں بیت الخلاء تعمیر کرنے کا فیصلہ

تھرواننتا پورم
یو این آئی
کیرالا کابینہ نے آج ایس ایس اے فنڈ استعمال کرتے ہوئے ریاست میں تمام اسکولوں میں بیت الخلائیں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ مذاکرات کے بعد مختصر روداد سناتے ہوئے چیف منسٹر او من چنڈی نے کہا کہ ریاست میں196سرکاری اسکولس ہیں جہاں بیت الخلاء نہیں ہیں۔ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایس ایس فنڈ استعمال کرتے ہوئے اندرون سو یوم ان196اسکولوں میں بیت الخلاء تعمیر کی جانی چاہئے ۔ ریاست میں امدادی مسلمہ اسکولوں کے زمرے میں 1011اسکولس ہیں جہاں بیت الخلائیں نہیں ہیں انتظامیہ کو ان کے اپنے فنڈ استعمال کرتے ہوئے ان اسکولوں میں بیت الخلائیں تعمیر کرنا چاہئے ۔ ایسے اسکولوں کو فٹنس سرٹیفکٹس نہیں دئیے جائیں گے جہاں بیت الخلائیں نہیں ہیں ۔ اس وقت فٹنس سرٹیفکٹس عمارت کی سیکوریٹی کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں اور اب سے ان کے ذاتی بیت الخلاؤں کو بھی اس میں شامل کیاجائے گا ۔ آئندہ سال سے کسی بھی طالب علم کو ایسے اسکولوں میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی جہاں بنیادی سہولتیں نہیں ہیں۔

Toilets a must for fitness certificates for schools in Kerala

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں