اقلیتی لڑکیوں کے لئے شادی مبارک اسکیم کا جی او جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-26

اقلیتی لڑکیوں کے لئے شادی مبارک اسکیم کا جی او جاری

حیدرآباد
اعتما د نیوز
حکومت تلنگانہ نے اقلیتی طبقہ کی غیر شادی شدہ لڑکیوں کے لئے شادی مبارک اسکیم کا اعلان کیا ہے ۔ اس اسکیم کا اطلاق2اکتوبر2014سے ہوگا ۔ اس خصوص میں آج ایک حکمنامہ جاری جی او ایم ایس نمبر4محکمہ اقلیتی بہبود جاری کیاگیا۔ اس حکمنامہ میں یہ بتایا گیا ہے کہ اقلیتی طبقہ کی ان بیاہی لڑکیوں کی شادی کے لئے51000روپے کی مالی اعانت کی جائے گی۔ اور یہ رقم لڑکی کے سیونگ بینک کھاتہ میں جمع کردی جائے گی۔ ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے اقلیتی طبقہ کی تمام لڑکیاں جن کی عمر18سال مکمل ہوچکی ہوں اور جن کے والدین کی سالانہ آمدنی2لاکھ روپے سے زیادہ نہ ہو اس سے مستفید ہوسکتی ہیں ۔ درخواستیں آن لائن قبول کی جائیں گی ۔ درخواستوں کے ساتھ پیدائش کا سرٹیفکیٹ جو می سیوا سے جاری کردہ ہو کے علاوہ کمیونٹی سرٹیفکیٹ ، انکم سر سرٹیفکیٹ (تمام می سیوا سے جاری کردہ)کے علاوہ دولہا دلہن کے آدھار کارڈ کی نقل اسکان کر کے منسلک کی جائیں ۔ لڑکی کے بینک پاس بک کا پہلا صفحہ اسکام کر کے لگایاجائے ۔ اگر شادی کا رقعہ دستیاب ہو تو اس کی نقل بھی اسکان کرکے منسلک کی جائے۔ شادی ہوچکی ہے تو شادی کی تصویر بھی اسکان کر کے منسلک کی جائے ۔ شادی جہاں انجام پائی تو مجاز اتھارٹی جیسے گرام پنچایت ، مسجد کے ذمہ دار ،چرچ کے ذمہ دار( عیسائی لڑکیوں کے لئے) کا صداقت نامہ اسکام کرکے منسلک کیاجائے ۔ اگر درخواست گزار میٹرک کامیاب ہو تو اس کے ایس ایس سی ہال ٹکٹ نمبر بھی اسکان کر کے دیا جاسکتا ہے ۔ شادی مبارک اسکیم صرف اقلیتی ان بیاہی لڑکیوں کے لئے صرف ایک وقت کی امداد ہوگی ۔ یہ مختلف ذات پات یا درج فہرست اقوام قبائل کے درمیان شادیوں کی ترغیب نہیں ہے ۔ حکومت نے اس حکمنامہ کے ذریعہ ڈسٹرکٹ مارئناریٹی آفیسرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ موصولہ درخواستوں و دستاویزات کی تنقیح کرتے ہوئے رقم کی منظوری دے اور دلہن کے بینک کھاتہ میں راست آن لائن رقم جمع کردیں۔ یہ رقم آن لائن ہی جاری کی جائے گی ۔ حکومت نے سرکاری خزانہ سے اس مقصدکے لئے رقم کے حصول پر اختیار بھی دیاہے ۔ کمشنر ، ڈائرکٹر اقلیتی بہبود سے کہا گیا ہے کہ وہاس اسکیم کی عمل آوری کے لئے ضروری سافٹ ویر تیارکرے ۔ ویب سائٹ کے ای پاس کے علاوہ می سیوا سنٹر سے درخواستوں کی وصولی کو آنلائن یقینی بنائے ۔ حکومت نے کمشنر ، ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس اسکیم کی مناسب تشہیر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ہو۔ آن لائن درخواستیں می سنٹر سے اس نمبر پر روانہ کی جاسکتی ہیں ۔
http://epasswebsite.cgg.gov.in

Shaadi Mubaarak Scheme Rs.51,000/- to marriage of every muslim in Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں