ورنگل میں کالوجی نارائن راؤ ہیلتھ یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-26

ورنگل میں کالوجی نارائن راؤ ہیلتھ یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان

حیدرآباد
منصف نیوزبیورو
تلنگانہحکومت نے ورنگل میں ہیلتھ یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا اور اسے انقلابی شاعر کالوجی نارائن کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کالوجی کی صدسالہ تقریب حال ہی میں منائی گئی اور ان کا تعلق ورنگل سے ہے ۔ اس تقریب کے دوران وزیر صحت اور ڈپٹی چیف منسٹر ٹی راجیا نے اعلان کیاتھا کہ میں توقع رکھتا ہوں کہ چیف منسٹر کے سی آر ہیلتھ یونیورسٹی ورنگل میں قائم کی جائے گی ۔ درج فہرست طبقات کی کئی تنظیموں نے اسی طبقہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر راجیا کی تائیدکی تھی اور چیف منسٹر کے خلاف بیانات بھی جاری کیے تھے ۔ راجیا اپنے بیان پر قائم رہے اور کہاتھا کہ دوسرے اضلاع سے بھی مطالبات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے آبائی ضلع میںیونیورسٹی کے قیام کے مطالبہ کا حق رکھتے ہیں ۔ ورنگل میں یونیورسٹی قائم کرنے کے لئے کافی اراضی موجود ہے ۔ کاکتیا میڈیکل کالج کیمپس میں کافی اراضی موجود ہے۔ ٹیچنگ ہاسٹل بھی اور مہاتما گاندھی میموریل ہاسپٹل بھی واقع ہے ۔ اس ہاسپٹل کو حال ہی میں ترقی دی کر سوپر اسپیشالٹی ادارے میں تبدیل کیاگیا اور بستروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ۔ یہاں اس بات کاذکرضروری ہوگا کہ ریاست کو سب سے پہلے ہیلتھ یونیورسٹی کے نام سے منسوب کیا گیا۔ خاص بات یہ رہی گورنر کے بجائے وہ خود اس کے چانسلر بن گئے ۔

Health varsity in Warangal to be named after Kaloji

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں