یوم اساتذہ پر طلباء کے لئے مودی کے خطاب کا راست ٹیلی کاسٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-01

یوم اساتذہ پر طلباء کے لئے مودی کے خطاب کا راست ٹیلی کاسٹ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
غیر بی جے پی پارٹی کی جانب سے چلائی جانے والی حکومتوں کے بشمول ملک بھر کی ریاستوں میں طلباء تک پہنچنے اس کی پہلی نوعیت کی مشق میں یوم اساتذہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کا خطاب سننے اور ان سے تبادلہ خیال کرنے میں اسکولی طلباء کی مدد کے لئے تمام مقامات پر طلباء کو روکا جائے گا۔ اتر پردیش ، مہاراشٹرا ، کرناٹک ، ہریانہ، پنجاب ، راجستھان ، جھارکھنڈ اور آندھرا پردیش کے بشمول کئی ریاستوں نے کہا ہے کہ وہ اسکولوں میں ٹی وی سٹس کرایہ پر حاصل کرنے کے بشمول وزیر اعظم کے خطاب کے ٹیلی کاسٹ کے لئے ضڑوری انتظامات کررہی ہیں جہاں کوئی نہ ہوتا ہم مغربی بنگال اس اقدام سے ناراض ہے اور کہہ رہی ہے کہ کئی اسکولوں میں ایسے انتظامات کرنے کے لئے درکار انفراسٹرکچر نہیں ہے اگر وہ(مرکز) ہم کو ایسی ہدایات دیں تب انتظامات کرنے کے لئے اب انتہائی تھوڑا وقت بچا ہے ۔ اسکولوں میں انفراسٹرکچر کہاں ہے۔ ریاستی وزیر اعظم پارتھا چتر جی نے پی ٹی آئی سے یہ بات کہی ۔ اس پہل کے سلسلہ میں دہلی کے خانگی اسکول پر جوش ہونے میں ناکام رہے ہیں ۔ جن کا احساس ہے کہ اس کے لئے انتظامات کرنے انہیں مجبور کیاجائے تو یہ اس موقع پر تقریب پر اثر پڑے گا ۔ ٹاملناڈو کے محکمہ تعلیم کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ اب تک اسکولوں میں انتظامات کرنے کے کوئی منصوبے نہیں ہیں ۔ لیکن اس بات کو نوٹ کیا کہ وہ تیزی کے ساتھ انتظام کرسکتے ہیں اگر یہ لازمی ہو یہ خیال ہیجان انگیز دماغ کو ترغیب دے گا اور اس طرح کی سر گرمیوں سے ٹیچر ، طالب علم کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں مددگار ہوگا۔

On Teacher's Day, Modi to address school students live

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں