یو این آئی
تمام کوئلہ بلاکوں کے الاٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دینے والی عدالت عظمیٰ جب یکم ستمبر کو218کوئلہ بلاکوں کے مستقبل کا فیصلہ سنائے گی تو اس کے سامنے‘‘آگے کنواں پیچھے کھائی‘‘ کی جیسی صورت حال ہوگی ۔ عدالت عظمیٰ کے سامنے جہاں غیر انونی الاٹمنٹ کو منسوخ کرنے کا دباؤ ہوگا وہیں دوسری طرف ان کوئلہ پر منصوبوں میں مبینہ طور پر بینکوں اور کمپنیوں کے اربوں روپے خرچ ہوجانے کے معاملے پر بھی اس کی نظر ہوگی ۔دراصل بینکوں اور سرمایہ کاروں کی نگاہیں یکم ستمبر کے فیصلے پر ٹکی ہوئی ہیں۔کورٹ کے سامنے سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا وہ تمام الاٹمنٹ منسوخ کرے گا ۔ اس بات کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے کہ جن کوئلہ بلاکس میں کام شروع نہیں ہوا ہے ، وہ لازمی طور پر منسوخ کئے جائیں گے ، لیکن سوال یہ ہے کہ جن کوئلہ بلاکس میں کام شروع ہوچکے ہیں کیا ان غیر انونی الاٹمنٹ کو نظر انداز کردیاجائے گا۔
دریں اثناء نجی کمپنیاں ، کارپوریٹ گھرانے کے کچھ واقف کار اور حکومت میں کچھ لوگ اس بات کو زوروشورسے کہہ رہے ہیں کہ کمپنیاں کول بلاکس کو تیار کرنے میں کوئی286لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرچکی ہیں اور اگر الاٹمنٹ منسوخ ہوئے تو ملک می معیشت کو بھاری نقصان ہوگا ، اسٹاک مارکیٹ چوپٹ ہوجائیں گے اور بجلی کی ضروریات کو پوری کرنے کی کوششوں کو زبردست دھچکا لگے گا۔
Coal blocks allocation: Supreme Court judgment today
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں