مودی شریف ملاقات - سفارتکاری کے عمل میں کوئی خط فاصل نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-09

مودی شریف ملاقات - سفارتکاری کے عمل میں کوئی خط فاصل نہیں

پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان رواں ماہ میں نیویارک میں ہونے والے امکانی مذاکرات کے تعلق سے پائے جانے والے شکوک و شبہات کا ازالہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ سفارتکاری کے عمل میں کوئی عمل حرف آخر نہیں ہوتا۔ مئی میں وزارت خارجہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سے پہلی مرتبہ پریس کانفرنس سے خطاب کرنے والی سشما سوراج نے کہا کہ چونکہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے اس لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ہندوستانی حکومت مودی۔ شریف کے درمیان ممکنہ مذاکرات پر فیصلہ کرے گی۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج اس امکان کو قائم رکھتے ہوئے کہ منسوخ شدہ ہند۔ پاک بات چیت دوبارہ شروع ہوسکتی ہے کہا کہ بہر حال علاحدگی پسندی کے محاذ پر پاکستان کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے ۔ اپنی وزارت کی سہ ماہی رپورٹ کارڈ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پر بھی یہ واضح کردای گیا کہ جس طرح ہندوستان ایک چین پالیسی پر یقین رکھتا ہے اسی طرح چین کو بھی پیش آنا چاہئے۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سوراج نے کہا کہ ڈپلومیشی چیلنجوں سے بھری ہوتی ہے نئی حکومت نے ابتدائی دشوار گزار ایام کا کامیابی کے ساتھ سامنا کیا تاکہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کی کوشش جاری رہے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے حلف برداری کی تقریب میں ساک ملکوں کے سربراہوں کو مدعو کر کے اس کی ایک نظیر قائم کی۔ نیز کہا کہ ہم سورتحال کی تبدیلی کے مطابق ہم اس بات کا جواب دیں گے ۔ ہم کسی تیار منصوبہ کے ساتھ نہیں جارہے ہیں ۔ مودی ۔ شریف مذاکرات کے امکان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی ۔ یاد رہے کہ مودی حکومت نے معتمدین خارجہ کی سطح پر مقررہ بات چیت کو منسوخ کرتے ہوئے پاکستان کو یہ پیغام بھیج دیا تھا کہ اس وقت تک باہمی مذاکرات نہیں ہوسکتے جب تک وہ(پاکستان) ہندوستانی بالخصوص کشمیری علیحدگی پسندوں کے ساتھ بات چیت میں مصروف رہتا ہے ۔ دوسرے الفاظ میں ہند۔ پاک مذاکرات یا علیحدگی پسندوں کے ساتھ میل ملاپ کے درمیان کوئی چیز منتخب کرلے۔ ہندستان کو چینی صدر زی جن پنگ کے مجوزہ دورہ سے قبل وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ ہندستان چین کے ساتھ تعاون و مسابقت کا تعلق رکھتا ہے ۔ اور حال ہی میں نریندر مودی کی جانب سے استعمال کیا گیا’’توسیع پسندی‘‘ کا لفظ چین کے بارے میں نہیں ہے بلکہ وہ18ویں صدی کی توسیع کے بارے میں ہے ۔ چین کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں ۔ میرا خیال ہے کہ چینی صدر اور ہندوستانی وزیر اعظم کی ملاقات کے نتائج حوصلہ افزا اور ٹھوس ہوں گے ۔

Pakistan Derailed Talk Process, but no Full Stop in Diplomatic Relations, says India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں