ناخواندگی کو ختم کرنے کی کوششوں میں اضافہ کی ضرورت - صدر جمہوریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-09

ناخواندگی کو ختم کرنے کی کوششوں میں اضافہ کی ضرورت - صدر جمہوریہ

صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج ملک سے ناخواندگی کے خاتمہ کی کوششوں میں شدت پیدا کرنے پر زور دیا اور کہا کہ درج فہرست قبائل و طبقات ، اقلیتوں اور سماج کے محروم طبقات میں شرح خواندگی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہئے۔ صدر جمہوریہ نے یہاں بین الاقوامی یوم خواندگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارا مقصد یہ ہونا چاہئے کہ شرح خواندگی کو نہ صرف عالمی اوسط کے مطابق بنایاجائے، بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ معاشروں کی سطح پر لایا جائے ۔ مہاتما گاندھی کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے جنہوں نے کہا تھا کہ ناخواندگی گناہ اور شرمناک ہے اور اس کا خاتمہ کیاجانا چاہئے، پرنب مکرجی نے خانگی وکارپوریٹ شعبوں، والنٹری ایجنسیوں اور سیول سوسائٹی آرگنائزیشنس کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بالغوں میں خواندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ مکمل خواندگی کی سمت ملک کی پیش قدمی کا انحصار بامعنی اور موثر وکالت اور ناخواندہ افراد کو خواندگی کے دھارے میں لانے سماج کی مدد پر ہے ۔ آج آزادی کے زائد از 67سال بعد ہم کہاں ہیں؟ شرح خواندگی میں4گنا اضافہ ہوچکا ہے جو1951میں18فیصد تھی اور2011میں تقریباً84فیصد سے کم ہے ۔ ملک نے بارہویں منصوبے کے اختتام تک80فیصد خواندگی کا منصوبہ مقرر کیا ۔ اس مدت کے دوران حکومت صنفی خلا کو16سے10فیصد تک گھٹانے کی کوشش کرے گی۔بالغوں کی شرح خواندگی میں غیر ہمواری دور کی جانی چاہئے ۔ ایک جانب کیرالا، ہماچل پردیش اور میزرورم جیسی ریاستوں نے بہترین مظاہرہ کیا ہے جب کہ دیگر ریاستیں اس معاملہ میں پیچھے ہیں۔

President Pranab Mukherjee Calls to Bring India's Literacy at par with Leading

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں