اپوزیشن لیڈر کے تقرر کی درخواست مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-20

اپوزیشن لیڈر کے تقرر کی درخواست مسترد

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس نے آج دوبارہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کی ضرورت کا احساس دلایا اور کہا کہ یہ صرف برائے نام عہدہ نہیں ہے بلکہ اس سے کابینہ کی تکمیل ہوتی ہے ۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری سی پی جوشی نے پیچ رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں کابینہ کے لیڈر کے کردار اور اپوزیشن لیڈر کے کردارکی بات کی گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ رپورٹ سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ اگر کوئی پارٹی جمہوری پارلیمان کو مضبوط کرنے کے لئے اپوزیشن کے لیڈر کا مطالبہ کرتی ہے تو اس میں کسی طرح کا کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ اس کا پروگرام مشترک ہے ، تنظیم مشترک ہے ، لیڈر اور وہپ مشترک ہے ۔ اپنے بیان میں مزید انہوں نے کہا کہ اس کا اطلاق دونوں پر ہوتا ہے، خواہ حکومت کرنے والی پارٹی ہو کہ حزب اختلاف ، یہی چیز دونوں گروہوں میں توازن پیدا کرتی ہے ۔ کمیٹی کی رپورٹ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ حزب مخالف(خواہ اس کی تشکیل ایک پارٹی کے ذریعے ہو یا مخالف پارٹیوں کے گروپوں کے ذریعے) کا لیڈر تسلیم کیاجانا چاہئے ۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے اپوزیشن لیڈر کے دعویٰ دائر کرنے کی درخواست اپنے60لیڈروں اور ممبروں کے دستخط کے ساتھ پیش کی ۔
جوشی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے بارے ٰمیں پوچھ گچھ کی اور کہا کہ اگر حکومت اس مسئلہ کو حل کرنے میں ناکام رہتی ہے تو اس کا کوئی مضبوط عذر پیش کرے ۔ لوک سبھا میں مسلمہ حزب مخالف لیڈر کی غٰیر موجودگی پر بھی سوالات اٹھائے گئے ۔ اپوزیشن لیڈر کا کام محض سرکاری عمل پر تنقید یا تبصرہ کرنا نہیں ہے بلکہ وہ حقیقی جمہوریت کا دفاع کرتا ہے۔ پارلیمنٹ کے تمام قوانین کو یقنی بنانے کے لئے اس کا ہونا بہت ضروری ہے ۔ کمیٹی رپورٹ سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اپوزیشن میں کئی پارٹیاں ہوسکتی ہیں لیکن اپوزیشن کا مطلب ہے دوسری ہم پارٹی جو عارضی طور پر اقلیت میں ہو ۔ جس کے پاس تجربہ کار لیڈرہوں اور جو موقع ملنے پر متبادل حکومت بناسکتے ہوں۔ اسپیکر سمتر ا مہاجن نے قوانین اور روایات کے حوالہ دیتے ہوئے کانگریس کے اپوزیشن لیڈر بنانے کے مطالبے کو مسترد کردیا۔

Speaker rejects Congress demand for leader of opposition

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں