پی ٹی آئی
امریکہ می سکھوں کے ایک گروپ نے انٹر نیشنل باسکٹ بال فیڈریشن (ایف آئی بی اے) پر زور دیا کہ وہ سر پر پگڑی باندھنے پر عائد امتناع کو فوری اور مستقل طور پر برخواست کردے ۔ سکھ تنظیم کی ایگزیکٹیو ڈائرکٹر سپریت کور نے کہا کہ ایف آئی بی اے نے اس ہفتہ اعلان کیا کہ وہ آزمائشی طور پر کچھ مدت کے لئے محدود انداز میں اتھیلیٹس کو پگڑی باندھنے کی اجازت دے گا جب کہ پگڑی باندھے ہوئے سکھ اتھلیٹ نے پہلے ہی احتجاج کیا کہ وہ بحفاظت کھیل سکتے ہیں ۔ کور نے کہا کہ ایف آئی بی اے کا کہنا ہے کہ مذہبی اقلیتوں کو ان کے انسانی حقوق کا جزوقتی اساس پر تحفظ فراہم کیاجائے گا۔ یہ ناقابل قبول ہے ۔ عوام ان کے انسانی حقوق بشمول مذہب پر چلنے کا حق کے ہمہ وقتی تحفظ کے اہل ہیں ۔ ایف آئی بی اے نے یہ اعلان کیا ہے کہ سکھوں کو فراہم کردہ یہ گنجائش بین الاقوامی میاچس کے لئے ابھی نہیں دی جاسکتی ۔ ایف آئی بی اے کو2015تک انتظار کرنا ہوگا کہ آیا انہیں مذہبی پابندیوں کے تعلق سے رعایتیں دی جائیں اور اس خصوص میں مستقل طور پر فیصلہ لینے کے لئے 2016تک انتظار کرنا پڑے گا۔
Sikh group asks FIBA to end ban on religious head coverings
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں