13/ستمبر نئی دہلی آئی اے این ایس
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی جنوبی چینی سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش میں ہندوستان کی عملی شراکت پر چین کے اعتراض کے پس منظر میں کل چار روزہ دوارے پر ویتنام روانہ ہورہے ہیں ۔ اس دورے میں سیاسی اور تجارتی اعتبار سے ایک سے زیاہ معاہدات ، اقرار ناموں اور ارادہ ناموں پر دستخط کئے جاسکتے ہیں ۔ ہر چند کے صدر چین شی جن پنگ کے دورہ ہند سے عین پہلے مکھر جی کی ویتنام روانگی کو سیاسی عینک سے بھی دیکھاجارہا ہے لیکن یہ محض اتفاق ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق صدر جمہوریہ کا دورہ مسٹر جن پنگ کے ہندستان آنے کے پروگرام سے بہت پہلے سے طے تھا۔ وہ وینتامی صدر مقام ہانوئی میں اپنے ویتنامی ہم منصب ترونگ تان سنگ، وینتامی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری نگین فوترونگ ، اور قومی اسمبلی کے چیرمین نگین سنہہ ہنگ سے ملاقات کریں گے اور اہم تاریخی و تہذیبی مقامات کا بھی مشاہدہ کریں گے ۔ وہ ہوچی منہہ شہر کا بھی دورہ کریں گے ۔ وہاں صدر جمہوریہ کا مکمل اعزازی تقاریب کے ساتھ استقبال کیاجائے گا ۔ سکریٹری(مشرقی) برائے امور خارجہ انیل ودھوانے دورہ کی وضاحت کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ یاد رہے کہ ہند۔ ویتنام حکمت عملیوں پر مبنی معاہدات2007میں پختہ ہوئے تھے ۔Prez Pranab Mukherjee leaves on a four day visit to Vietnam
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں