دنیا میں ہر 40 سیکنڈ بعد ایک خود کشی - عالمی ادارہ صحت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-06

دنیا میں ہر 40 سیکنڈ بعد ایک خود کشی - عالمی ادارہ صحت

جنیوا
یو این آئی
عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے کہا کہ دنیا میں ہر40سیکنڈ میں ایک شخص خود کشی کررہا ہے اور یہ تعداد کسی بھی جنگ یا قدرتی آفت میں مرنے والوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے ۔ اقوا م متحدہ کی جانب سے دنیا بھر میں خود کشی کے حوالے سے مرتب کی گئی پہلی رپورٹ میں ان اموات کا ذمہ دار میڈیا کو قرار دیاگیا ہے جہاں مشہور شخصیات کی اموات کو کوریج دینے سے مسائل مزید بڑھ رہے ہیں ۔ عالمی ادارہ صحت کے شعبہ دماغی صحت کے ڈائرکٹر شیکھر سکسینہ نے جنیوا میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ40سیکنڈ میں ایک خود کشی بہت بڑی تعداد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال15لاکھ افراد کی اموات ہوتی ہیں جن میں8لاکھ افراد خوشی سے مرتے ہیں ۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ خود کشی کے باعث مرنے والوں کی زیادہ تعداد کا تعلق وسطی اور مشرقی یورپ اور ایشیاء سے ہے جن میں سے325فیصد کا تعلق امیر ملکوں سے ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق خواتین کے مقابلہ خود کشی کرنے والے مردں کی تعداد دگنی ہے جب کہ اپنی جان لینے کے لئے سب سے زیادہ عام طریقہ کار گلے میں پھندا ڈالنا یا گولی مار نا ہے لیکن دیہی علاقوں میں اس کام کے لئے زہریلی ادویات کا استعمال کیاجاتا ہے ۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں خود کشی کرنے والے زیادہ تر افراد کی عمر70سال یا اس سے زائد ہوتی ہے تاہم کچھ ملکوں میں نوجوانوں میں بھی اپنی جان لینے کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں15-19سال کے درمیان مرنے والوں کی دوسری بڑی وجہ خود کشی ہے ۔ رپورٹ کے تیار کرنے والے الیگزینڈر افلیش مین نے کہا کہ خود کشی کے بڑھتے رجحان کے کسی حد تک ذمے دار وہ لوگ بھی ہیں جنہوں نے خود کشی کی تشہیر کی جیسے ہالی ووڈ اداکار ابن ولیمس ۔ آسکرا ایوارڈ یافتہ اداکار ڈپریشن کے مریض تھے اور وہ یکم اگست کو اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے جس کو میڈیا نے بہت زیادہ کوریج دی تھی ۔ خود کشی کے خاتمہ کی عالمی تنظیم کی صدر ایلا ایر نسمین نے بتایا کہ ولیمس کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد انہیں خود کشی کے بحران سے نکلنے والے5افراد کی ای میلز موصول ہوئیں جس میں لکھا تھا کہ وہ خود کشی کے بارے میں دوبارہ سے غور کرنے لگے ہیں۔

One person dies by suicide every 40 seconds, WHO report

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں