نئی ہندوستانی القاعدہ شاخ کا قیام کوئی بڑا خطرہ نہیں - وائٹ ہاؤز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-06

نئی ہندوستانی القاعدہ شاخ کا قیام کوئی بڑا خطرہ نہیں - وائٹ ہاؤز

واشنگٹن
پی ٹی آئی
ہندوستان میں سر گرمیوں کے لئے القاعدہ کی جانب سے ایک شاخ کا قیام اس بات کا اشارہ نہیں ہے کہ اس دہشت گرد گروپ نے کوئی نئی صلاحیتیں حاصل کی ہیں۔ وائٹ ہاؤز کی قومی سیکوریٹی کونسل کی ترجمان سیٹل ہائیڈن نے بتایا کہ’’ہم القاعدہ گروپ کی شاخ کے اعلان کو القاعدہ کی نئی صلاحیتوں کا اشارہ نہیں سمجھتے ۔ یہ تنظیم علاقہ میں ایک عرصہ سے سر گرم ہے ۔‘‘ بر صغیر ہند میں القاعدہ کی نئی شاخ کے بارے میں اطلاعات ہماری نظر سے گزری ہیں ۔ امریکہ القاعدہ کو ختم کرنے کے عہد کا پ ابند ہے تاکہ یہ گروہ ، امریکی عوام کے لئے پھر کوئی خطرہ ہرگز نہ بننے پائے ۔ ایک اسوال کے جواب میں ہائیڈن نے یہ بات بتائی اور کہا کہ امریکہ علاقہ میں ایک معقول انسدا د دہشت گردی شراکت داری میکانزم کا حامل ہے تاکہ القاعدہ کے گرتے ہوئے اثر کو مزید کم کیاجائے۔ اس گروپ کو محفوظ اڈے ملنے نہ پائیں۔ انتہا پسندی کا رد کیاجائے اور دہشت گردگروپوں کے خلاف لچک کرابھرنے کی صلاحیت پیدا کی جائے ۔ ممبئی میں2008ء میں دہشت پسندانہ حملوں میں6امریکیوں کے بشمول166افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ جاریہ ماہ کے اواخر میں وزیر اعظم ہندنریندر مودی ، واشنگٹن کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر صدر امریکہ بارک اوباما سے ملاقات کریں گے ۔ توقع ہے کہ دونوں قائدین کے درمیان گفتگو کے دوران انسدا د دہشت گردی کا موضوع اہم موضوعات میں شامل ہوگا۔‘‘ ہم نے اس علاقہ میں القاعدہ کے زور کو کم کردیا ہے اور ہم اس گروپ اور اس گروپ سے وابستہ گروپوں کے خلاف اپنی کوششیں جاری رکھیں گے کیونکہ یہ گروپس ، امریکی عوام کے لئے خطرہ ہیں ۔‘‘ القاعدہ افغانستان اور پاکستان میں سر گرم ہے لیکن اس گروپ کے لیڈر ایمن الظواہری کا کہنا ہے کہ قیادت الجہاد اپنی لڑائی کو ہندوستان ، میانمار ، اور بنگلہ دیش تک لے جائے گا ۔ بر صغیر ہند میں قیادت الجہاد نامی گروپ کی تشکیل کا اعلان کل القاعدہ کے سرکاری میڈیا ادارہ السحاب نے کیا۔ اس تعلق سے ایک طویل ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس بشمول یوٹیوب پر پیش کیا گیا۔

Al-Qaeda's new India branch not a big threat: US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں