عبادت گاہوں میں بلا اجازت لاؤڈ اسپیکر نصب نہ کریں - بامبے ہائی کورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-24

عبادت گاہوں میں بلا اجازت لاؤڈ اسپیکر نصب نہ کریں - بامبے ہائی کورٹ

ممبئی
ایجنسیاں
بامبے ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ بنا اجازت کے نوراتری کے جشن و مسجد وں میں لاؤڈ اسپیکر س کا استعما ل نہ کریں۔ ہائی کورٹ نے سماجی کارکن سنتوش پچلگ کی جانب سے دائر پٹیشن پر سماعت کے دوران یہ بات کہی ۔ ہائی کورٹ نے گزشتہ دنوں پچلگ کی درخواست پرسماعت کرتے ہوئے بغیر اجازت کے مسجدوں میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر روک لگا دی تھی ۔ اس کی مخالفت میں اے اے ملانے ہائی کورٹ میں مداخلت کی درخواست دائر کی تھی ۔
جسٹس وی ایم کانڈے و جسٹس پرمود کودے کو بینچ میں پیر کو اپیل کر سماعت کے دوران ملا کی جانب سے پیروی کرہے وکیل ایس جی کد لے نے کہا کہ مساجد میں صرف دعا و نماز کی اطلاع دینے کے لئے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کیاجاتا ہے ۔ اس لئے اس معاملے کو لے کر کورٹ کی جانب سے جاری حکم میں بہتری لایاجانا چاہئے ۔، اس پر بینچ نے کہا کہ اجازت لے کر ہی نوراتری کے اتسوں میں، گنیش اتسو منڈلوں اور مسجدوں میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کیاجائے ۔ ہائی کورٹ نے فی الھال معاملے کی سماعت13نومبر تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔
ہائی کورٹ جولائی کو دیے اس آرڈر کو واپس لینے سے انکار کردیا جس کے تحت ممبئی اور نئی ممبئی کی پولیس کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ان لاؤڈ اسپیکرس کو مذہبی مقام سے اتار لے جسے لگانے کے لئے اجازت نہیں لی گئی ہو ،۔ عدالت نے یہ واضح کیا کہ چاہے مساجد ہوں یا پھر نوراتری منڈل، لاؤڈ اسپیکر لگانے کے لئے اجازت لینا سب کے لئے ضروری ہے ۔
اطلا ع کے مطابق اس آرڈر کے بعد عدالت میں پی آئی ایل داخل کیا گیا اور اس فیصلہ پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی گئی ۔ لیکن عدالت نے اس آرڈر کو واپس لینے سے نہ صرف انکار کیا بلکہ پولیس کو سخت ہدایت دی کہ وہ عدالت کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کرے ۔
اطلاع کے مطابق عدالت کے کڑے رخ کے سبب شہر اور مضافات کی45مساجد کے ذمہ داران نے عرضیاں دائر کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر لگانے کی اجازت طلب کی ہے ۔ یہ بھی بتایاجارہا ہے کہ ان میں سے42عرضی گزار کو ان کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر لگانے کی اجازت پولیس نے دے دی ہے ۔

No loudspeakers without requisite police permission, HC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں