ڈنلپ کارخانہ کل سے کھل رہا ہے - مزدوروں میں خوشی کی لہر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-24

ڈنلپ کارخانہ کل سے کھل رہا ہے - مزدوروں میں خوشی کی لہر

ہگلی ضلع کے شاہ گنج میں واقعہ ڈنلپ فیکٹری کا مسئلہ حل ہوگیا ہے ، اور جمعرات25ستمبر سے یہ فیکٹری دوبارہ کھل جائے گی ۔ اس کا فیصلہ وزیر محنت کی قیادت میں بلائی گئی سہ فریقی میٹنگ میں کیا گیا۔ غور طلب ہے کہ پیر کو ڈنلپ کو پھر سے کھولنے کے لئے وزیر محنت کی قیادت میں سہ فریقی میٹنگ ہوئی اور یہ اجلاس قریب سات گھنٹے تک چلی ۔ میٹنگ کے بعد وزیر محنت نے بتایا کہ سال2011کے اکتوبر مہینے میں فیکٹری کے بند ہونے کے بعد اسے کھولنے کے حوالے سے یہ10ویں اجلاس تھی جو کامیاب رہی ۔ اس اجلاس میں فیکٹری کی تین یونینوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ مینجمنٹ کے بھی نمائندے موجود رہے۔ اجلاس کے دوران مینجمنٹ کارکنوں کی بقایا رقم کی ادائیگی کے لئے راضی ہوگئی ہے ،۔ پہلی بار بقایا رقم کے پانچ ہزار روپے مزدوروں کو دیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ یہاں کام کررہے جن لوگوں کی موت ہوگئی ہے ، ان کے اہل خانہ کو بھی معاوضہ دیاجائے گا ۔ خبروں کے مطابق ،فیکٹری میں فی الحال کل مزدوروں کی تعداد555ہے جب کہ یہاں کے قریب1412کارکنوں کی تنخواہ سمیت دیگرالاؤنس بقایا ہیں۔
واضح رہے کہ25ستمبر کو وزیر محنت خود فیکٹری کا دورہ کریں گے ، اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیں گے ، وہیں، اس سلسلے میں ڈنلپ کمپنی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ، وزیر محنت کی طرف سے دی گئی یقین دہانی اور مشورے پر مینجمنٹ نے پھر سے یہاں کی پیدوار شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیکٹری کھولنے کو لے کر سہ فریقی معاہدہ بھی کیا گیا ہے ، جس کے مطابق کئی مرحلوں میں یہاں پیداوار شروع کیاجائے گا ۔ انتظامیہ نے اس کے لئے ریاستی حکومت کو شکریہ دیتے ہوئے کہا کہ یہاں جلد ہی پھر سے پیداوار شروع ہوجائے گا۔
ہگلی کے شاہ گنج میں واقع ایشیا کا مشہور ایرو ٹائر بنانے والا کارخانہ کھلنے کی خبر کھلنے کی خبر سے مزدوروں میں خوشی کا ماحول ہے ۔ کارخانہ کھلنے کی خبر ملتے ہی مزدوروں نے راحت کی سانس لی ۔ درگا پوجا کے پہلے25ستمبر کو یہ فیکٹری کھل رہی ہے ۔مزدوروں نے بتایا کہ 8اکتوبر2011سے یہ فیکٹری بند پڑی ہے ۔ فیکٹری کھلنے سے یہاں کے مزدوروں کی معاشی حالت ٹھیک ہوگی۔ مزدوروں نے بتایا کہ30نومبر2009کو فیکٹری بند کردی گئی تھی ۔


Dunlop plans to reopen Shahgunj Hooghly unit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں