وزیراعظم ہند مودی کا وزیر اعظم جاپان کے ہمراہ تاریخی مندر کا دورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-01

وزیراعظم ہند مودی کا وزیر اعظم جاپان کے ہمراہ تاریخی مندر کا دورہ

جاپان کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو تقافتی اور روحانی بنیاد فراہم کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح دونوں ثقافتوں کے سینکڑوں سال قدیم ملنے کے مقام تاریخی بود ٹوجی مندر اور شہر کے سب سے مقبول سیاحتی مقام سمجھے جانے والے کنکا ٹوجی مندر کے درشن کئے اور مقامی افراد کے ساتھ ملاقات کی اور تصویر کشی کی ۔ نریندر مودی اپنے دورہ کے دوسرے دن کا آغاز کرتے ہوئے جاپانی وزیر اعظم شینز و آبے کے ساتھ ٹوجی مندر گئے ۔ سفیدکرتا، چوڑی دار پائجامہ اور سفید ویسکوٹ قیب زیب تن کئے مودی نے آٹھویں صدی کے اس مندر میں پوجا کی اور پورے مندر کا جائزہ لیا ۔ خاص طور پر انہوں نے اس کے5منزلہ پگوڑا کو دیکھا ۔ لکڑی کا بنا یہ5منزلہ پگوڑا 187فٹ اونچا ہے اور یہ جاپان کی لکڑی کی سب سے اونچی عمارت ہے ۔ یہ مندر یونیسکو کے ورثہ کی فہرست میں شامل ہے ۔ دونوں قائدین مندر میں ایسے داخل ہوئے جیسے کود وگہرے چلتے ہیں ۔ دونوں قائدین راستے میں بات کرتے ہوئے آئے اور بعد میں عام شہریوں سے بھی ملے ۔ آبے نے بتایا کہ وہ ٹوجی مندر میں دوسری بار آئے ہیں ۔ پہلی بار جب وہ آئے تھے ایک لڑکا تھے اور اسکول میں پڑھتے تھے ۔ دوسری بار ہمیں نریندر مودی کے ساتھ آنے کا موقع ملا ہے ۔ نریندر مودی نے آبے کے گرم جوشی سے مہمان نوازی اور کیوٹو آنے کے لئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ اوساکا ، نوگایا اور یوٹو سے کئی ایک ہندوستانی شہری مودی کو دیکھنے کے لئے مندر پہنچے تھے ۔ ان میں سے کئی ہندوستانی ترنگا لئے ہوئے تھے جن سے ہاتھ ملا کر نریندر مودی نے ان کے استقبال کا جواب دیا ۔ اس پر بعض افراد نے’وندے ماترم‘ اور بھارت ماتا کی جئے‘ نعرے بھی لگائے ۔ مندر کے بودھ راہب بسی نے یو این آئی کو بتایا کہ مودی سے ملاقات کرکے انہیں بہت خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی بہت بڑے دل والے شخص ہیں اور ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ وہ اس مندر کو دیکھنے اور اس کی عقیدت کا اظہار کرنے آئے۔ بعد میں نریندر مودی نے اوجی مندر گئے۔ کیوٹو کے سب سے خوبصورت سیاحتی مقام کے طور پر معروف یہ مندر گولڈن پویلین کے نام سے بھی مشہور ہے ۔ ایک سروور کے کنارے بنے اس 3منزلہ پگوڑا کے بالائی دونوں منزل پر سونے کا کام کیا ہوا ہے۔ یہاں سے سیاحو ں کو جاپان کی مشہور ماؤنٹ فیوجی پہاڑی سلسلہ برفانی چوٹیوں کے بھی نظارے ہوتے ہیں ۔ وزیر اعظم مودی نے یہاں بڑی تعداد میں موجود سیاحوں، مقامی شہریوں اور بچوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصاویر کشی کی۔ جاپان کا دورہ کررہے مودی کا آج یہاں دوسرا دن ہے ۔ جاپان کے ساتھ اقتصادی ، اسٹریٹجک اور عالمی شراکت کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کی امید اور عزم کو مودی نے اس طرح تقافتی اور روحانی بنیاد فراہم کیا۔

In Japan, Narendra Modi and Shinzo Abe bond over temple tour; will hold talks today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں