برطانوی اماموں کا مسلم شدت پسندوں کے خلاف فتویٰ
برطانیہ کے چند امام مساجد نے ان برطانوی مسلمانوں کے خلاف فتویٰ جاری کیا جو ’’جابر اور ظالم‘‘ اسلامی مملکت میں شامل ہونے کے لئے شام اور عراق جارہے ہیں۔ یہ فتویٰ برطانوی جہادیوں کو داعش جسے اسلامی مملکت کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، میں شریک ہونے سے مذہبی طور پر روک دے گا۔ سنڈے ٹائمز کے مطابق اماموں نے کہا کہ ہم تمام مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ داعش کی مخالفت کریں جو زہریلی آئیڈیا لوجی کی حامل ہے بالخصوص اس وقت جب وہ برطانیہ میں فروغ پذیر ہورہی ہو۔ مانچسٹر ، لیڈس، برمنگھم ، لیسیسٹر اور لندن کے اسلامی اسکالروں کی جانب سے جاری اس فتویٰ میں کہا گیا کہ برطانوی اور دیگر یورپی شہری اسلامی احکامات کے مطابق اپنے ملک کے تئیں فرائض پورے کرنے کے پابند ہیں ۔ چنانچہ سیریا میں جاری کشمکش میں کسی بھی فریق کی جانب سے حصہ لینے کے لئے سفر کرنا حرام ہے ۔ یہ فتوی مشرقی لندن کی ایک مسجد، مسجد توحید کے سابق امام شیخ اسامہ حن کی جانب سے لکھا گیا ہے ۔ برطانوی مسلمانوں کی جانب سے پہلی مرتبہ جاری کردہ اس قسم کے فتویٰ سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ پردہشت گردانہ حملے ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ کل برطانوی وزیرا عظم ، برطانوی جہادیوں کو عراق اور شام مین لڑنے سے روکنے کے لئے ایک منصوبہ پیش کریں گے۔ دہشت گردی کے مشتبہ ملزموں کے پاسپورٹس کینسل کردیے جائیں گے ۔ کل ہاؤس آف کامنس کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مخالف دہشت گردانہ قوانین کو مزید سخت کرنے اور اس میں موجود خامیوں کو دور کرنے سے متعلق قوانین بنانے کا اعلان کریں گے ۔ خدشہ ہے کہ اس سے حکومت کے مخالف تشدد پروگرام کے تحت نگرانی کیے جارہے مسلم نوجوانوں کی تعدا د دوگنی ہوجائے گی ۔ ایک افسر نے بتایا کہ داعش کی جانب سے جہاد کی اپیل کے بعد سے مسلم نوجوانوں کی جانب سے پرتشدد پیغامات میں اضافہ دیکھنے آیا ہے ۔
UK imams issue fatwa on British Muslim extremists
1 تبصرہ