لاپتہ طیارہ MH370 کا مقام دریافت کرنے نیا نقشہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-01

لاپتہ طیارہ MH370 کا مقام دریافت کرنے نیا نقشہ

آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو (اے ٹی ایس بی) نے ایک نیا نقشہ کو وضع کیا ہے تاکہ ملائشیا ایئر لائنس کا طیارہ ایم ایچ370جو لاپتہ ہوگیا ہے اس کو تلاش کیاجائے ۔ سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے اس کی آج اطلاع دی ۔ فلائٹ ایم ایچ8,370مارچ کو239افراد کے ساتھ جس میں سوار تھے کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا ۔ جس کے بعد بدقسمت طیارہ کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ۔ باوجود کہبحر ہند کے جنوب میں اس کی زبردست تلاش کی گئی ۔ اے ٹی ایس بی کے عہدیدار نے بتایا کہ بحر ہند کے جنوب میں واقع ایک علاقہ کا سروے کرنے کے بعد جہاں جو جہاز ہمہ قسم کے بیم سونار کو استعمال کیا گیا تھا اس کا کام تقریباً مکمل ہوگیا ہے اور اس نے ایک صحیح نقشہ سمندر کے اندر دریافت کیا ہے جو چھ کلو میٹر سمندر کے اندر گہرائی میں واقع ہے ۔ ستمبر کے اختتام پر تین جہاز داا ایکویٹر اور ڈسکوری جس کی تلاش کمپنی فیوگروسروے آسٹریلیا جس کا مالک ہے اور ملائشیائی ملکیت والے ویژل جی او فوئنکس اپنی تلاش گمشدہ طیارہ کا مقام دریافت کرنے کے بعد شروع کرسکتے ہیں ۔منیجنگ ڈائرکٹر فیوگرواسٹیودا فیلڈ جو ایک سال سے60ہزار اسکوائر کلو میٹر ترجیحی زون میں تلاش کررہے ہیں اس بات پر مسرور ہیں کہ ٹکنالوجی کام کے لئے کام کے مطابق ہے ۔ اے ٹی ایس بی کے ترجمان ڈینیل اوملی نے کہا کہ تلاش نازک مرحلہ میں ہے اور وہ پیچیدہ ہے کیونکہ تکنیکی تجزیہ نگاروں سے محدود رابطہ ہوسکا ہے ۔

MH370 hunt gets new map as searchers say 'we'll find it'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں