Rajnath Singh on Indo-Pak ties: If Pakistan responds properly, talks can be resumed
وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان معطل شدہ بات چیت کا احیاء ہوسکتا ہے بشرطیکہ پڑوسی ملک مناسب جواب دے ۔ انہوں نے اس سوال کر کہ کیا نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان معطل شدہ بات چیت کے احیاء کا امکان ہے کہا کہ اگر پاکستان مثبت جواب دے تو بات چیت ہوسکتی ہے ۔ تاہم راجناتھ سنگھ نے مزید وضاحت نہیں کی ۔ وزیر داخلہ پاکستان کے ساتھ متصل بین الاقوامی سرحد پر صورتحال کے جائزے کے لئے بعض سرحدی علاقوں کے دو دن کے دوسرے کے تحت بھوج آئے ہوئے ہیں۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندستان پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات بنانا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا پڑوسی پڑوسی ہوتا ہے ، دوست کو بدلا جاسکتا ہے لیکن پڑوسی کو نہیں بدلاجاسکتا ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے پڑوسی کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتر ہوں ۔ وزیر داخلہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب کچھ دن پہلے ہی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اشارہ دیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کے احیاء کے لئے ایک دریچہ کھلا ہوسکتا ہے ۔ اس دوران پاکستان نے آج کہا ہے کہ وہ وزیر خارجہ سشما سوراج کے اس ریمارک سے اتفاق کرتا ہے کہ ڈپلومیسی میں کوئی فل اسٹاپ نہیں ہوتا۔ پاکستان نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ باہمی تعلقات میں نئی شروعات کی جائے ۔ ہندوستان میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط سے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں