11/ستمبر نئی دہلی یو این آئی
مریخ سیارہ کی طرف جانے والا ہندوستان کا منگل یان اپنا95فیصد سفر طے کرچکا ہے اور اپنی منزل پر پہنچنے کے لئے اب اسے40لاکھ کلو میٹر سے بھی کم مسافت طے کرنی ہے ۔ منگل یان 24ستمبر کو اپنی منزل پر پہنچے گا ۔ ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم اسرو نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر جاری پوسٹ میں بتایا کہ منگل یان95فیصد دوری طے کرچکا ہے ۔ اسرو کے سامنے اب سب سے بڑا مسئلہ منگل یان کے سیال ایندھن سے چلنے والے انجن کو پھر سے چالو کرنا ہے جو گزشتہ10مہینے سے بند ہے ۔ اس انجن کو یکم دسمبر کو22منٹ کے لئے چالو کیا گیا تھا ، اور تب منگل یان کی رفتار کو648میٹر فی سکنڈ بڑھاکر زمین کے آخری مدار سے باہر کیا گیا تھا ۔ منگل یان ابھی22کلو میٹر فی سکنڈ کی رفتار سے چل رہا ہے اورمنگل کے مدار میں داخل ہونے کے لئے اس رفتار کو کم کر کے ایک اعشاریہ6کلو میٹر فی سیکنڈ کرنا ضروری ہے ۔ اسرو22ستمبر کو سیال ایندھن سے چلنے والے انجن کا تجربہ کرسکتا ہے تاکہ24ستمبر کو سب کچھ ٹھیک رہے۔ کُل450کروڑ روپے لاگت سے تیارہ کردہ منگل یان کو گزشتہ سال پانچ نومبر کو آندھرا پردیش کے شری ہری کوٹالانچنگ پیڈ سے پی ایس ایل وی سی25کے ذریعہ لانچ کیا گیا تھا ۔ اس کے بعد پانچ بار اسے بالائی مداروں میں نصب کیا گیا تھا۔ اس نشست لائٹ کے ساتھ 5ٹسٹ سامان، لائی مین الفافوٹو میٹر ، میتھین سینسر ، مارس کلر کیمرہ ، تھرمل انفراریڈ امیجنگ اسپیکٹو میٹر اور مارس ایکسو فیرک نیوٹرل کمپوزیشن انالائزر بھیجے گئے ہیں جو مریخ کی آب و ہوا کے بارے میں اطلاعات اکٹھا کریں گے ۔ یہ اطلاع اس سرخ سیارہ کے روازوں سے پردہ اٹھانے میں سائنسدانوں کے لئے مددگار ثابت ہوسکتی ہے ۔India's Mars Orbiter Mission has completed more than 95% of its Journey,
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں