القاعدہ آسام میں قدم جمانے کوشاں - ترون گوگوئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-21

القاعدہ آسام میں قدم جمانے کوشاں - ترون گوگوئی

گوہاٹی
پی ٹی آئی
القاعدہ کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کئے جانے کے چند دن بعد جس میں اسنے ہندوستان میں اپنی سرگرمیوں کو وسعت دینے کی بات کہی ہے ، آسام کے چیف منسٹر ترون گوگوئی نے آج کہا کہ یہ دہشت گردگروپ، ریاست میں اپنی بنیاد رکھنے کی کوشش کررہا ہے اور الفا کے ساتھ اس کی خاموش مفاہت ہے۔ گوگوئی نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ اطلاع ملی ہے کہ القاعدہ آسام میں رسائی ھاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے ، ہم نے ایسے کسی واقعہ کو روکنے اقدامات کیے ہیں اور تمام متعلقہ افراد سے چوکس رہنے کے لئے کہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم نے پہلے بھی شمال مشرق اور آسام میں سرگرم شورش پسند گروس کے ذریعہ یہاں روابط قائم کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ناکام رہی تھی ۔ اس مخصوص سوال پر کہ آیا القاعدہ کے ممنوعہ تنظیم الفا کے استھ کوئی روابط ہیں۔ گوگوئی نے کہا کہ میرے خیال میں ان کے روابط ہیں ۔ اگر کوئی راست رابطہ نہیں ہے تب بھی ان کے درمیان خاموش مفاہمت ہے ۔ وہ کبھی ایک دوسرے کو نشانہ تنقید نہیں بناتے۔
چیف منسٹر نے کہا کہ سیکوریٹی فورسس کو یہ انٹلی جنس اطلاعات ملی ہیں کہ آنے والی درگا پوجا کے دوران تشدد کے واقعات پیش آسکتے ہیں ۔ اس سوال پر کہ بی ٹی اے ڈی اضلاع اور ریاست کے دیگر مقامت پر تشدد کے بار بار پیش آنے والے واقعات جن میں ایک مخصوص فرقہ متاثر ہوا ہے ، کیا آسام میں القاعدہ جیسے بنیاد پرست گروپس کے داخلہ کی وجہ ہیں۔ گوگوئی نے کہا کہ بہرحال یہ پریشان کن عوامل ہیں اور ایسے واقعات سے ان (القاعدہ) کو مددملتی ہے ۔ واضح رہے کہ4ستمبر کو القاعدہ کا ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد جس پر دہشت پسند تنظیم نے ہندستان میں اپنی شاخ کھولنے کا اعلان کیا تھا اور انٹلی جنس بیورو کی تحقیقات میں اس ویڈیو کو حقیقی پایا تھا ، مرکز نے ملک گیر چوکسی اختیار کرنے کا حکم دیا تھا۔

Al Qaeda trying to enter Assam, may have links with ULFA, Tarun Gogoi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں