صدر چین کا دورہ پاکستان منسوخ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-11

صدر چین کا دورہ پاکستان منسوخ

صدر زی جن پنگ کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کے نتیجہ میں ہند۔ چین تعلقات میں فروغ کے امکانا ت روشن ہیں ۔ چینی سیاسی تجزیہ نگاروں نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ پہلی بار چینی قائدین دونوں ممالک کا دورہ کررہے ہیں ۔ صدر چین کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا واقعہ اگرچہ حسب معمول نہیں ہے تاہم اس کے منفی معانی و مطالب نکالے جانے کی گنجائش نہیں ہے ۔ حکومت کے زیر کنٹرول چائنا انسٹی ٹیوٹس آف کٹیمپراری انٹر نیشنل ریلیشنس میں ایک ریسرچ فیلو ہوشیشنگ نے مزید کہا کہ قبل ازیں چینی قائدین ایک ہی مرحلہ میں ہندستان اور پاکستان کا دورہ کیا کرتے تھے تاہم ایسے دورے کبھی بار آور نہ ہوئے۔ سرکاری روزنامہ گلوبل ٹائمز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ہوشیشنگ نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے سفارتی تعلقات ہنوز دائرہ معمول سے باہر ہیں ۔ لہذا اس پس منظر میں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ دورہ پہلے کس ملک کا ہورہا ہے ۔ دوسرا ملک یہ سوال کرسکتا ہے کہ آیا ایک ملک کے ساتھ بہتر تعلقات کو ممالک کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش تو نہیں ہورہی ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان کے علیحدہ علیحدہ دوروں سے دوروں کے تاثر میں شدت پیدا ہوگئی۔ ہوشیشنگ نے صدر چین کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا اگرچہ دورہ کی منسوخی پاکستان کے موجودہ سیاسی بحران کے جواز پر ہوا۔ انہوں نے صاف الفاظ میں یہ اعتراف بھی کیا کہ شاید آزمودہ حلیف ملک کے دورہ کی منسوخی کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔
اب صدر پاکستان کے بجائے مالدیپ جائیں گے۔ بر صغیر کے اولین دورہ کے دوران زی جن پنگ آئندہ ہفتہ سری لنکا اور ہندوستان کا بھی دورہ کریں گے ۔ ہوشیشنگ نے یہ بات بھی پر زور انداز اور پر اعتماد لہجہ میں کہی کہ زی جن پنگ کے دورہ ہند سے آئندہ10برسوں کے لئے ہند۔ چین مضبوط و مستحکم تعلقات کی بنیاد پڑے گی ۔ دونوں ہی ممالک کی نئی قیادتیں 5تا10سال کے مضبوط و مستحکم بنیاد ڈالنے پر زور دیں گی۔ قائدین کے درمیان بات چیت میں سرحدی تنازعہ شاید مرکزی موضوع نہ بنے کیونکہ یہی ضبط و دانشمندی کا تقاضہ ہے ۔ گلوبل ٹائمز میں شائع ایک اور مضمون میں یہ احساس ظاہر کیا گیا کہ وزیر اعظم نریند رمودی کے حالیہ دورہ ٹوکیوں کے دوران ہندوستان اور جاپان کے درمیان تعلقات میں فروغ کے اقدامات پر زور دیاگیا اور دونوں ہی ممالک کے باہمی تعلقات میں فروغ و استحکام کے امکانات سے متعلق بلند حوصلوں کا اظہار کیا تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر نیک نیتی پر مبنی تعاون کا انحصار دونوں ممالک کے ایک دوسرے سے مطالبات پر ہوگا۔ چین، ہندوستان اور جاپان دونوں ہی ممالک کا ہمسایہ ہے لہذا ہند۔ جاپان تعلقات چین کے حوالہ سے پوشیدہ نہیں رہ سکتے ۔ ہندوستان، چین کی طاقت اور اثرورسوخ کو محدود کرنے کے لئے جاپان کے ساتھ ایک متحد محاذ قائم کرنے کی کوشش کرے گا ۔ ایسی صورتحال میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا وزیر اعظم نریندر مودی چین کو ناخوش کرکے جاپان کے ساتھ تعلقات بڑھانے تیار ہوں گے ۔ قومی اور بین الاقوامی نظریات پیش کرنے کے لئے مشہور روزنامہ نے کہا کہ یہ ضروری بھی نہیں۔

Chinese President Xi cancels visit to Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں