شاہ عبداللہ 1400 مسلم رہنماؤں کی میزبانی کریں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-11

شاہ عبداللہ 1400 مسلم رہنماؤں کی میزبانی کریں گے

اس سال دنیا بھر کے1,400مسلم رہنما خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ کے مہمانوں کے طور پر حج کریں گے ۔ یہ بات اسلامی امور کے وزیر صالح الالشیخ نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللہ نے ہمی ہدایت دی ہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں سے آنے والے1,400عازمین کی میزبانی کا بندوبست کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ شاہ کا یہ عمل اس بات کا مظہر ہے کہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی خبر گیری اور حمایت کرتے ہیں اور مختلف ممالک کے مسلمانوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دے کر اسلامی اتحاد کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں ۔ یہ شاہی مہمان انڈونیشیا ، بنگلہ دیش ، تھائی لینڈ، فلپائن ، کمبوڈیا ، کرغستان، سری لنکا ، نیپال، افغانستان ، ویتنام، ملیشیا، سنگاپور، میانمار، مالدیپ اور بوسنیا ۔ ہرزے گوینا سے آئیں گے ۔ کروشیا، مونٹے نیگروپ، سلوانیا، ہندوستان، سربیا، سویڈن ، فن لینڈ ، ناروے، آئر لینڈ ، آئس لینڈ ، نائیجریا، یوگانڈا، روانڈا، مڈغاسکر ، زامبیا، کوموروس ، جزائر، کینیا اور تنزانیہ سے بھی شاہی مدعوئین ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں ہم نے22ہزار مسلم رہنماؤں کی میزبانی کی ہے جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ انہوں نے شاہی مہمانوں کے طور پر حج کیا ہے نیز بتایا کہ اس سال حج کے لئے نئے لوگوں کا انتخاب کیاگیا ۔ اس سال کے مہمانوں میں40افریقی ممالک کے عازمین شامل ہیں ۔ الشیخ نے کہا وزارت نے اس سال کے حج کو کامیاب بنانے اور شاہی مہمانوں کا خیال رکھنے کے لئے ہر اقدام کیا ہے۔ اس مقصد سے کئی کمیٹیاں بھی بنائی ہیں۔

سعودی عرب نے حج کے تمام امور کو بہترین انداز میں منظم کرنے کے مقصد سے ایک میڈیا مہم کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعہ نظم کی برقراری کے لئے حج اجازت ناموں کی حصولیابی کی اہمیت کے بارے میں سعودی شہریوں اور تارکین وطن کے درمیان شعور پیدا کیاجائے گا ۔ مکہ کے گورنر پرنس مشعل بن عبداللہ نے حج صحیح طریقہ سے مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد عام مقامات پر زائرین کے قیام کو روکنا اور مقامات مقدسہ پر زائد ہجوم سے بچنا ہے ۔ پرنس مشعل نے جو سپریم حج کمیٹی کے صدر بھی ہیں کہا کہ شہر میں حج کے سلسلہ میں تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں ۔ تمام شعبے تیار ہیں اور اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ صرف حج اجازت نامہ رکھنے والوں کے ہی حج کو یقینی بنایاجائے گا۔

Saudi King Abdullah hosts 1400 pilgrims from 70 countries

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں