نواز شریف کی تائید میں پارلیمنٹ متحد - استعفیٰ کا مطالبہ مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-11

نواز شریف کی تائید میں پارلیمنٹ متحد - استعفیٰ کا مطالبہ مسترد

پاکستان کی حکمراں پی ایم ای۔ این پارٹی کے سینئر وزراء نے آج پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نوز شریف کی بھرپور حمایت کی اور احتجاجی قائدین عمران خان اور طاہر القادری کے ان کے استعفیٰ کے مطالبہ کو مستر د کردیا ۔ وزیر فینانس اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پوری پارلیمنٹ کا فیصلہ ہے کہ وزیر اعظم مستعفیٰ نہں ہوں گے ، انتخابی دھاندلی کی تحقیقات سرسری سماعت کے انداز میں کرانے کے مطالبہ پر تعطل پیدا ہوگیا ہے ۔ اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے6مطالبات میں سے ساڑھے پانچ مان چکے ہیں، وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ پارلیمنٹ نے بھی مسترد کردیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے پہلی بار30اگست کومطالبات کا مسودہ دیا ۔ پی ٹی آئی کہہ رہی ہے کہ حکومت اپنی باتوں سے پیچھے ہٹ گئی ، جو درست نہیں،4ستمبر کو ہم نے تحریک انصاف کے مودہ کا جواب تیار کیا۔ تمام جماعتوں کے فیصلہ سے ہم نے اس کا جواب ان کو دے دیا، جس کے بعد پہلی میٹنگ5ستمبر کو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ متحد ہے کہ نواز شریف کے استعفیٰ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، ہم نے کہا کہ وزیر اعظم کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے ۔ تحریک انصاف نے کہا کہ باقی نکات پر بات کریں ۔ حکومت معاملات پر امن انداز میں حل کرنا چاہتی ہے ، 5مطالبات میں سے3مستقبل کے فیصلوں سے متعلق ہیں ۔ وزیر فینانس کا کہنا تھاکہ دھرنوں کی وجہ سے کئی اہم غیر ملکی دوسرے منسوخ ہوئے اور معیشت کو دھکہ لگا ۔ انہوں نے بتایا کہ جو ڈیشیل کمیشن کے حوالے سے10مطالبات تھے جس میں سے8مان لیے گئے ۔ الیکشن میں بڑی دھاندلی ثابت ہوجائے تو پوری حکومت کوجانا چاہئے ۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد آج آخری جواب دیاجائے گا۔

Pakistan parliament rejects calls for PM to quit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں