کویت میں ہندوستانی خادماؤں کو لانے کے لئے بنک گیارنٹی کا لزوم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-15

کویت میں ہندوستانی خادماؤں کو لانے کے لئے بنک گیارنٹی کا لزوم

دبئی
پی ٹی آئی
اپنے شہریوں کی بہبود کے تحفظ کے لئے ہندوستان نے کویت کے آجرین کے لئے اس بات کو لازمی کردیا ہے کہ وہ خلیجی ملک میں ایک خاتون گھریلو ملازمہ کو لانے سے قبل2,500امریکی ڈالر کی ایک بینک ضمانت داخل کرے۔ ہندوستانی سفارتخانہ نے ایک بیان میں بتایا کہ آجر کی جانب سے جو اک ہندستانی ملازمہ کو ہندوستان سے کویت لانا چاہتا ہو ، کویت میں ہندوستانی سفارتخانہ کے پاس سیکوریٹی ڈپازٹ کے طور پر2,500امریکی ڈالر(750 کویتی دینار) کی بینک گیارنٹی داخل کرنا ہوگا ۔ سفارتخانہ نے اس اقدام کے پیچھے حکومت ہند کی ہدایت کا حوالہ دیا ہے ۔ ان احکام پر فوری عمل در آمد ہوگا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ اقدام خاتون گھریلو ملازماؤں کی بہبود میں کیا گیا ہے ۔ کویت میں ایک بینک کی جانب سے فراہم کردہ گیارنٹی کو گھریلو خادمہ کے کویت میں رہنے تک کارکرد ہونا ہوگا۔ خیال رہے کہ کویت میں ہندوستانی خادماؤں کی تعداد تقریباً7.5لاکھ ہے۔ تازہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تقریباً2.7لاکھ افراد گھریلو شعبہ سے وابستہ ہیں جب کہ3.6لاکھ خانگی شعبہ سے وابستہ ہیں۔ علاوہ ازیں ویزوں پر جانے والوں کی تعداد ایک لاکھ ہے ۔

Bank Guarantee Must to Bring Indian Maids to Kuwait

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں