اکھلیش نے پہلی ریاست سڑک سیکوریٹی پالیسی کا اعلان کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-23

اکھلیش نے پہلی ریاست سڑک سیکوریٹی پالیسی کا اعلان کیا

لکھنو
پی ٹی آئی
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے سڑک حادثوں میں ہونے والی اموات پر موثر روک کے لئے ریاست سڑک سیکوریٹی پالیسی کا اعلان کیا۔ ملک میں یہ اپنی طرح کی پہلی پالیسی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے یہاں اس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش ملک کا ایسا پہلا ریاست ہے جہاں سڑک سیکوریٹی پالیسی شروع کی گئی ہے ۔ اس کا مقصد سڑک حادثوں اور ان سے ہونے والی تکلیف دہ اموات کو روکنا ہے ۔
اکھلیش نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ سڑک حادثوں میں ہی مرتے ہیں ۔ گاڑی چلانے کے غلط طریقوں کی وجہ ایسے حادثے ہوتے ہیں، جنہیں روکنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک حفاظت کی پالیسی کے تحت محکمہ داخلہ ، نقل و حمل ، صحت اور لونرمامحکمے سڑک حادثو کور وکنے کے لئے سمنوی بناکر کام کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سڑک حادثوں میں لوگوں کی موت تکلیف دہ ہے ۔ وہ جانیں بچ سکتی ہیں ، بشرطیکہ انہیں وقت سے اسپتال پہنچادیا جائے۔ ایسے کتنے خاندان ہوں گے جو ایسے مصائب کے درمیان زندگی گزارتے ہیں ۔ پردیش میں سماجوادی پارٹی کی حکومت ہے ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ کام کریں ۔
انہوں نے108ایمبولینس سروس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے لاکھوں جانیں بچائی جاچکی ہیں ۔ پردیش کے چیف سکریٹری آلوک رنجن نے اس موقع پر کہا کہ سڑک کی حفاظت کی پالیسی کے تحت چار کمیٹیوں کی تشکیل کی جائے گی ، ایک کمیٹی کی صدارت خو د وزیر اعلیٰ کریں گے ۔ دوسری کمیٹی کی چیف سکریٹری اور تیسری کمیٹی کی نقل و حمل کمشنر قیادت کریں گے ۔ چوتھی کمیٹی ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں کام کرے گی ۔ پردیش کے وزیر ٹرانسپورٹ درگا پرساد یادو اور وزیر صحت احمد حسن نے بھی جلسہ سے خطاب کیا۔

Akhilesh announced first state road Security policy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں