مسجد نبوی شریف کے زائرین کی ہر بس کے لئے خوراک کے 50 پیکٹ مختص - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-19

مسجد نبوی شریف کے زائرین کی ہر بس کے لئے خوراک کے 50 پیکٹ مختص

مدینہ منورہ
اردو نیوز
مسجد نبوی شریف کے زائرین کی ہر بس کے لئے خوراک کے50پیکٹ مختص کردیے گئے ۔ مدینہ منورہ میں زائرین اور حجاج کے لئے تحفہ پروگرام کے ادارے نے ہجرہ شاہرہ کے مسافروں کے لئے حج اسکیم پر عمل درآمد شروع کردیا ۔ یہ ادارہ مدینہ منورہ سے مسجد نبوی شریف کی زیارت کے بعد مکہ مکرمہ کا رخ کرنے والے عازمین کو معیاری شکل میں کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے ۔ یہ ادارہ خوراک پیکٹ کا انتظام رضاکارانہ بنیادوں پر مہمانوں کی ضیافت کے اصول کے تحت انجام دے رہا ہے ۔ واضح رہے کہ ہجرہ روڈ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو ایک دوسرے سے مربوط کرتا ہے ۔ اس پر حاجیوں کی بسوں کے استقبال کے لئے ایک مرکز قائم کیا گیا ہے ۔ ہر بس پر50عازمین سوار ہوتے ہیں اسی وجہ سے50خوراک پیکٹ ہر بس کے لئے مختص کئے گئے ہیں ۔ یہ پیکٹ اہل مدینہ کی جانب سے مسجد نبوی شریف کے زائرین کے لئے تحفہ ہوتے ہیں۔
اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضیوف الرحمان کو جب خوراک پیکٹ مدینہ منورہ سے رخصت ہوتے وقت پیش کئے جاتے ہیں تو وہ رسول اللہ ﷺ کے ایک شہر کے باشندوں کی ضیافت پر اہل مدینہ کے لئے دعاؤں کاتحفہ پیش کرتے ہیں۔ مسرت کا اظہار کرتے ہیں ، رزق میں خیروبرکت اور آفات و مصائب سے حفاظت کی دعائیں دیتے ہیں ۔ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل فایز الاحمدی نے بتایا کہ یکم ذیقعدہ سے خوراک پیکٹ کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ 20ہزار سے زیادہ خوراک پیکٹ24گھنٹے میں تقسیم کردئیے جاتے ہیں۔ تقسیم کے لئے100کارکن اور خوراک پیکٹ بنانے کے لئے130افراد کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ علاوہ ازیں10دفتری کارکن بھی ہوتے ہیں اور240افراد خالصتاً رضاکارانہ بنیادوں پر کام کررہے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں