پاکستان میں خانہ جنگی کا خطرہ - سپریم کورٹ کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-29

پاکستان میں خانہ جنگی کا خطرہ - سپریم کورٹ کا انتباہ

اسلام آباد
یو این آئی
پاکستانی سپریم کورٹ نے ملک میں خانہ جنگی کے خطرے کے تعلق سے وارننگ دیتے ہوئے آج کہا ہے کہ احتجاج کے ذریعے حکومت کا تختہ الٹنے کارجحان اگر معمول بن گیا تو افراتفری پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف لے جائے گی۔ نواز شریف حکومت کے خلاف دارالحکومت میں ہفتوں سے جاری دھرنوں کے نتیجے میں غیر آئینی اقدامات کو روکنے کے لئے دائر کردہ ایک سے زیادہ لیکن تقریباً ہمہ نوعیت عرضیوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹر ناصر الملک کی سربراہی والی5رکنی بنچ کے ایک رکن جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ بھیڑ جمع کرکے حکومت کو گرانے کا رجحان جڑ پکڑ گیا تو افراتفری پھیلنے کے نتیجے میں ملک میں خانہ جنگی شروع ہوسکتی ہے ۔ جسٹس جمالی نے اسی کے ساتھ یہ بات بھی واضح کردی کہ سپریم کورٹ کے جج ذاتی نوعیت کے کسی خصوصی استحقاق کا مطالبہ نہیں کررہے ہیں، بلکہ عام شہریوں ، سپریم کورٹ کے عملے کے ساتھ ساتھ روزانہ عدالت میں آنے والے وکلاء کے حقوق کا تحفظ کررہے ہیں۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق عدالت سے متاثرین بشمول یونیفارم پوش ذمہ داروں نے شکایت کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے سیکوریٹی کارکنوں کی جانب سے انہیں اپنی شناخت کروانے کے لئے کہا گیا ہے ۔ ان سیکوریٹی کارکنوں نے شاہراہ دستور کو بند کررکھا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پی اے ٹی کے رویہ سے تو ایسا لگتا ہے کہ پارٹی قیادت کا اپنے کارکنوں پر مکمل کنٹرول نہیں ہے ۔

The threat of civil war, Pakistan SC warning

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں