اوباما مودی کے منتظر - جلد از جلد ملاقات کے خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-29

اوباما مودی کے منتظر - جلد از جلد ملاقات کے خواہاں

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی صدر بارک اوباما کوان کے کابینی وزراء جنہوں نے حال ہی میں اپنے دورہ ہند کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقتت کی، اس دورہ کی تفصیلات سے واقف کرایا ۔ ان وزراء نے حالیہ دورہ میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف موضوعات پر تفصیلی مذاکرات کئے۔ وزیر خارجہ جان کیری اور وزیر دفاع چیک ہیگل نے پیر اور منگل کو وائٹ ہاؤس میں اوباما سے ملاقات کی اور دورہ ہند کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ اگر چہ ان دونوں کی اوباما سے ملاقات کا واحد مقصد ہندوستان کے دورہ سے متعلق تفصیلات سے واقف کرانا نہیں تھا تاہم انہوں نے اپنی اس معمول کی ملاقات کے دوران دورہ ہند کا خصوصی تذکرہ کیا ۔ وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جوش ارنسٹس نے کل یہاں نامہ نگاروں کوبتایا کہ اوباما نے حالیہ انتخابات کے بعد ہندوستانی وزیر اعظم کو واشنگٹن کے ودرہ کے لئے مدعو کیاتھا ، ہم مودی کے دورہ کے لئے ہنوز ایک تاریخ طے کرنے میں مصروف ہیں ، اوباما باہمی طور پر کسی تاریخ کے طے ہوجانے کے بعد مودی سے ملاقات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ توقع ہے کہ مودی آئندہ ماہ کے آخری ہفتہ میں امریکہ جائیں گے جہاں وہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے اور اوباما سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے ۔ ارنسٹس نے کیری اور ہیگل کے حالیہ دورہ کا تذکرہ کرتے ہوئے جس میں دونوں قائدین نے نہ صرف اپنے ہندوستانی ہم منصب سے مذاکرات کئے بلکہ مودی سے بھی ملاقات کی ۔ کہا کہ ان قائدین نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف موضوعات پر کھل کر بات چیت کی جس میں خاص طور پر دہشت گردی کے مقابلہ کے لئے باہمی تال میل اور قومی سیکوریٹی پر تذکرہ کیا گیا ۔ علاوہ ازیں دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و تجارتی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی ۔ ارنسٹس نے مزید کہا کہ جب دونوں ملکوں کے اعلیٰ سربراہان دوبارہ ملاقات کریں گے تب اس اعلیٰ سطحی بات چیت میں یہ تمام موضوعات دوبار ہ موضوع گفتگور ہیں گے ۔ ارنسٹس نے کہا کہ ہند۔ امریکہ تعلقات ہمیشہ سے ہی مستحکم اور ٹھوس رہے ہیں ۔ اس بات کا اظہار اس وقت ہوا جب اوباما نے اپنی پہلی میعاد کے دوران وہائٹ ہاؤس میں مودی کے پیشرو منموہن سنگھ کے اعزاز میں عشائی کا اہتمام کیا تھا ، اوباما مودی کے ساتھ جلد ملاقات کے خواہاں ہیں تاکہ ہندستان کے ساتھ تعلقات کو مزید آگے لے جایاجاسکے ۔

Kerry and Hagel briefs Obama on their recent India trips

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں