ایبولا وائرس کے معاملے پر حکومتی انتظامیہ مستعد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-29

ایبولا وائرس کے معاملے پر حکومتی انتظامیہ مستعد

نئی دہلی
یو این آئی
حکومت ایبولا وائرس پر قابو پانے کے لئے نہایت چوکس ہے اور اس وائرس سے متاثرہ ممالک سے اپنے گھر واپس آنے والے821لوگوں پر مرکزی وزارت صحت انفیکشیس ڈیزیز پیتھولوجی ایکٹیویٹی( آئی ڈی پی اے) کے ذریعہ گہری نظر رکھی ہوئی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایبولا وائرس سے متاثرہ ممالک سے واپس آنے والے45لوگوں کی نگرانی کے لئے آج نشاندہی کی گئی ہے ۔ گزشتہ24گھنٹے کے دوران ان ممالک سے148مسافر واپس آئے ہیں ۔ وزارت صحت نے بتایا کہ انٹیگریٹیڈ ڈیزیز سرویلنس پروگرام( آئی ڈی ایس پی) کے ذریعہ ریاستوں میں ان لوگوں پر نظر رکھی جارہی ہے ۔ ان میں سے سب سے زیادہ مسافر مہاراشٹر کے ہیں ۔ گزشتہ24گھنٹے کے دوران متاثرہ ممالک سے واپس آنے والے مسافروں میں سے30ممبئی ہوائی اڈے پر ، دہلی کے ہوائی اڈے پر92، کوچی میں آٹھ ، بنگلور میں15اور چنئی میں تین لوگ اترے ہیں ۔ نائیجیریا سے آنے والے ایک مسافر میں ہوائی اڈے پر جانچ کے دوران اس کی چند علامات پائی گئیں ۔ اس لئے اس کی جانچ کی جارہی ہے اور جلد ہی اس بارے میں رپورٹ سامنے آجائے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں